اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
منگل

10 مئی 2022

11:37:28 AM
1256323

یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے سکردو میں اسلامی تحریک کی احتجاجی ریلی

یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے سکردو میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامعہ زہرا سے یادگار شہداء تک علماء کرام اور مومنین نے احتجاجی جلوس نکالا جس کے بعد جلسہ کا انعقاد ہوا، جس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ایڈشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں آل سعود سے فوری طور پر جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242