اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

25 اپریل 2022

1:29:25 PM
1251581

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر فوجی راز افشا کرنے کا الزام

وارسا کے سیکریٹری دفاع کے مشیر نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے پولینڈ میں یوکرینی فوجیوں کی تربیت کا انکشاف انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر فوجی راز افشا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

رشا ٹو ڈے ویب سائٹ کے مطابق پولینڈ کے وزیر دفاع کے مشیر اور عراق پر غاصبانہ قبضے میں کثیر القومی یونٹس کے کمانڈروں میں سے ایک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جانسن نے ملک سے باہر یوکرین کی فوج کی ٹریننگ کا حوالہ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔

پولینڈ کے فوجی اہلکار نے کہا کہ جب ہم بیرون ملک مشن پر تھے تو یہ تصور کرنا مشکل تھا کہ کوئی سیاستدان ٹیلی ویژن پر فوجی منصوبوں یا ٹریننگ کے بارے میں بات کر رہا ہوگا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بورس جانسن نے روس پر فوجی راز فاش کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریننگ ایک فوجی مسئلہ ہے اور اسے خفیہ رکھا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

پولینڈ کے سابق آرمی کمانڈر نے مزید کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کا رویہ "انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا اور اس طرح کے ریمارکس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

پولینڈ کے اہلکار نے مزید کہا کہ شاید وزیراعظم کو یہ معلوم نہ ہو لیکن اس طرح کے بیانات تمام فوجی آپریشنز کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

جانسن نے جمعرات کو ہندوستان پہنچنے کے بعد کہا تھا کہ ہم فی الحال پولینڈ میں یوکرنیوں کو طیارہ شکن دفاعی نظام کے ساتھ کام کرنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں اور درحقیقت ہم انہیں برطانیہ میں بکتر بند گاڑیوں کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242