اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

25 اپریل 2022

8:35:16 AM
1251435

لندن میں قدس کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

سیکڑوں برطانوی باشندوں اور صیہونیت مخالف کارکنوں نے اتوار کو لندن میں مظاہرہ کیا اور فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہوئے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں اسکاٹلینڈ کے گلاسگو سے، مانچسٹر، برمنگهم، واٹفورڈ اور شفیلڈ سے بڑی تعداد میں روزہ دار مسلمانوں، انسانی حقوق کے حامیوں، یہودیوں، جنگ کے مخالفوں اور فلسطینیوں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں شامل افراد اسرائیل مردہ باد اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین فلسطینی ایرانی اور لبنانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی وحشیانہ جرائم کی مذمت کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ع‏‏) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی غاصب صیہونی حکومت کے چنگل سے آزادی کیلئے عالمی سطح پر یوم القدس منانے کا اعلان کیا، جس کے بعد سے ہر سال دنیا بھر سے امام خمینی (ع‏‏) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل کر اس دن کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں۔ فلسطینیوں کی حمایت میں بلند ہونے والی اس آواز کی ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242