اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

21 اپریل 2022

11:52:48 AM
1250213

امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے دوران روس کا بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ

یوکرین میں فوجی آپریشن اور امریکہ کے ساتھ کشیدگی کے موقع پر روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت (Sarmat ) کا تجربہ کیا ہے۔ روس کا نیا میزائل 18 ہزار کلومیٹر تک ہدف کونتشانہ بنا سکتا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا ہے کہ سرمت دنیا کا سب سے طاقتور میزائل ہے جس کی رینج سب سے زیادہ ہے۔ نیا میزائل روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا۔

سرمت دیگر قسم کے وار ہیڈز کے ساتھ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے نئے میزائل کو سب سے طاقتور میزائل اور اسٹریٹیجک اثاثہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آّریشن شروع کیا، جس کے بعد سے روس کے امریکہ اور یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242