اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

18 اپریل 2022

10:14:01 AM
1249047

توہین قرآن کے خلاف اسٹاکھوم میں احتجاجی مظاہرے، مظاہرین اور سیکورٹی اہکاروں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

اسٹاکھوم میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئیڈن کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی اسٹاکھوم میں واقع نورکوپینگ میں مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں تین افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین، قرآن کریم کو نذر آتش کرنے پر فخر کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ایک انتہا پسند گروہ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

سوئیڈن کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے انتباہی فائرنگ کی ہے۔ مظاہرین کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین زخمیوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے اور ان پر ارتکاب جرم کا شک ہے۔

نورکوپینگ میں گزشتہ چار دنوں کے دوران اس قسم کی یہ دوسری جھڑپ ہے۔ پہلی بار اس طرح کی جھڑپ اس وقت ہوئی تھی جب مظاہرین، راسموس پالوڈن نامی شخص کی اسلام مخالف ہارڈ لائن تحریک کے دھرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ راسموس اس تحریک کا لیڈر ہے اور سوئیڈن اور ڈنمارک کی دہری شہریت کا حامل ہے۔ ٹی وی ٹی ورلڈ نے ابھی حال ہی میں کچھ ایسے ویڈیو جاری کئے ہیں جس میں سوئیڈن میں ایک شخص کو قرآن کریم کو نذر آتش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سوئیڈن کے ایک محلے میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے والا شخص راسموس پالوڈن ہے جو ڈنمارک کی دائیں بازو کی ایک انتہا پسند پارٹی کا لیڈر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242