12 اپریل 2022 - 14:51
پاکستان؛ جنوبی وزیرستان میں دھشتگردوں کے ساتھ جھڑپیں، دو فوجی جانبحق

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دو فوجی جاں بحق جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوارڈہ کے شہری علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں میجر سمیت دو جوان جاں بحق جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ فوجی جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

بیان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں علاقے کی کلیئرنس کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ پاکستانی فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور سپاہیوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242