12 اپریل 2022 - 14:51
لاہور ہائیکورٹ سے مال روڈ تک وکلاء کیجانب سے امریکہ مردہ باد ریلی

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء کا کہنا تھا کہ آدھی رات اشرافیہ کیلئے عدالتیں کھولنے والے چیف بتائیں کہ کیا کسی غریب کیلئے کبھی ایسا ہوا ہے۔ شرکاء ریلی نے امریکہ مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ہاٸی کورٹ سے مال روڈ تک وکلاء کی جانب سے امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی، امریکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، عمران خان کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ختم کیا گیا۔ امریکہ کا جو یار ہے، غدار غدار ہے، کے نعرے بازی کی گئی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ امریکہ ملک پاکستان میں سیاسی عدم استحکام لانا چاہتا ہے اور اسے کمزور کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وکلاء نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات اشرافیہ کے لیے عدالتیں کھولنے والے چیف بتاٸیں کہ کیا کسی غریب کے لیے کبھی ایسا ہوا ہے۔ شرکاء ریلی نے امریکہ مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242