اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

12 اپریل 2022

1:32:27 AM
1247094

"انا من حسین" ثقافتی اور فنکارانہ فیسٹیول کے اعلان کا مکمل متن + رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کریں

"عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن" - " اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے علمی و ثقافتی معاون دفتر"، "انقلاب اسلامی کے شعبۂ ہنر"، "اہل بیت(ع) خبر ایجنسی - ابنا -" "اسلامی آرٹ کی جامع ویب گاہ" اور بعض ثقافتی اور فنکارانہ اداروں کے تعاون سے، "حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا اپنے شہید فرزند امام حسین (ع) سے تعلق" کے موضوع پر- بصری، سمعی اور تحریری شعبوں میں "انا من حسین" فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے۔

اہل البیت(ع) خبر ایجنسی - ابنا - / اسلامی آرٹ سروس
"عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن"، "عالمی اہل بیت(ع) کے علمی و ثقافتی معاون دفتر"، "انقلاب اسلامی کے شعبۂ ہنر"، "اہل بیت(ع) خبر ایجنسی - ابنا -"، "اسلامی آرٹ کی جامع ویب گاہ" اور بعض ثقافتی اور فنکارانہ اداروں کے تعاون سے، "حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا اپنے شہید فرزند امام حسین (ع) سے تعلق" کے موضوع پر- بصری، سمعی اور تحریری شعبوں میں "انا من حسین" فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس فیسٹیول میں شرکت کے دعوت نامے کا متن حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم

دوسرے اہل بیت(ع) ثقافتی اور فنکارانہ فیسٹیول کا دعوت نامہ

"أنا مِن حسین" فیسٹیول

* تمہید
"عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن" ایک غیر سرکاری اور عالمی ادارہ ہے جو مختلف ادیان و مذاہب اور اقوام عالم کو امام حسین (ع) کے عظیم تاریخی انقلاب اور عاشورائی تعلیمات و ثقافت سے روشناس کرانے کو اپنا عظیم فریضہ سمجھتا ہے؛ اور اسی بنیاد پر فنکارانہ سانچوں میں مختلف ثقافتی، تبلیغی اور ابلاغیاتی امکانات و مواقع سے استفادہ کرکے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔
اسی بنا پر "عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن" - "اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے علمی و ثقافتی معاون دفتر"، "انقلاب اسلامی کے شعبۂ ہنر"، "اہل بیت(ع) خبر ایجنسی - ابنا -"، "اسلامی آرٹ کی جامع ویب گاہ" اور بعض ثقافتی اور فنکارانہ اداروں کے تعاون سے، "حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کا اپنے شہید فرزند امام حسین (ع) سے تعلق" کے موضوع پر- بصری، سمعی اور تحریری شعبوں میں "انا من حسین" فیسٹیول کا انعقاد کر رہا ہے۔
* مقاصد
1۔ امام حسین (ع) کی شخصیت اور واقعۂ عاشورا کو - پیغمبر عدل و رحمت محمد مصطفیٰ (ص) اور تعلیمات نبوی اور قرآن کریم کے واسطے سے - مسلمانوں سے متعارف کروانا۔
2۔ پیغمبر خاتم(ص) کے لائے ہوئے دین کی بقاء پر قیام عاشورا کے اثرات بیان کرنا۔
3۔ غیر شیعہ اور غیر مسلم برادریوں کو - تعلیمات نبویہ پر تاکید کے ساتھ - اصل اور مستند اسلام اور عاشورائی ثقافت کے حقائق سے آگاہ کرنا؛
4۔ تعلیمات نبویہ پر تاکید کے ساتھ، ثقافتی اور فنکارانہ وسائل کے ذریعے عاشورائی ثقافت کی اعلیٰ اقدار کو عام کرنا۔
5۔ مصنفین و مؤلفین، مترجمین، فنکاروں، اداکاروں اور ہدایت کاروں اور قلم کاروں کو رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) سے متعلق موضوعات پر توجہ دینے کی ترغیب دلانا۔
6۔ مخلص اور متعہد مذہبی مصنفین اور فنکاروں کا سراغ لگانا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور نئی صلاحیتیں دریافت کرنے کا اہتمام کرنا۔
7۔ جدت طرازی اور فنکاروں کے خیالات اور معلومات کے تبادلے کے لئے ماحول سازی کرنا۔
* مختلف شعبے
"انا من حسین" ثقافتی اور فنی فیسٹیول مندرجہ ذیل پانچ شعبوں میں منعقد کیا جا رہا ہے:
1۔ سینما کا شعبہ: چار شاخوں کے ساتھ: 1۔ مختصر فیچر فلم 2۔ مختصر دستاویزی فلم 3۔ اینیمیشن 4۔ مسودہ نویسی (اسکرپٹ رائٹنگ)
2۔ شاعری کا شعبہ؛ چار شاخوں کے ساتھ: 1۔ کلاسیکی شعاری، 2۔ آزاد نظم، 3۔ بچوں اور نوعمروں کی شاعری، 4۔ نوحہ سرائی
3۔ تحریری کاوشوں کا شعبہ: دو شاخوں کے ساتھ: 1۔ مقالہ 2۔ کتاب
4۔ سائبر اسپیس کے لئے تیار کردہ مواد کا شعبہ؛ تین شاخوں کے ساتھ: 1۔ موشن گرافکس 2۔ پوڈکاسٹ 3۔ کلپس
5۔ مخصوص خیالات (آئیڈیاز)

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (اول) سینما کا شعبہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الف) سینما کے شعبے کی شاخیں
فیسٹیول کا فلمی شعبہ چار شاخوں میں منعقد ہو رہا ہے:
1۔ مختصر فیچر فلم 2۔ مختصر دستاویزی فلم 3۔ اینمیشن 4۔ مسودہ نویسی
ب) شعبۂ سینما کے موضوعات
فیسٹیول میں شرکت کرنے والی مختصر فلمیں، اینیمیشن، نیز مسودات اور اسکرپٹس کو ذیل کے موضوعات پر تیار کرنا چاہئے:
1۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کی حیات طیبہ کی ترکیبی و تالیفی تاریخ
2۔ قیام عاشورا میں قرآنی احکامات کی دینی، اخلاقی اور سماجی جلوہ نمایاں
3۔ پیغمبر اکرم(ص) کے دین کی بقاء پر قیام عاشورا کے اثرات۔
4۔ امام حسین(ع) کی شان میں احادیث نبویہ(ص) کو تصویریں بنانا (ویژولائزیشن)۔
5۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے درمیان کوئی بھی مشترکہ محتویات۔

ج) مختصر فلموں اور اینمیشن کے ضوابط
1۔ حصہ لینے والی کاوشوں میں صراحت اور وضاحت کے ساتھ مذکورہ موضوعات پر توجہ دی گئی ہو۔
2۔ رسول اللہ(ص)، اہل بیت(ع)، ابتدائی خلفاء اور ازواج رسول(ص) کے چہرے دکھانا منع ہے۔
3۔ فیسٹیول میں زبان کی قید نہیں ہے اور کاوشوں کی زبان دنیا کی کوئی بھی زندہ زبان ہو سکتی ہے۔
4۔ فیچر فلم اور اینمیشن کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 30 منٹ اور دستاویزی فلم کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 40 منٹ ہو۔
5۔ کاوشوں کو ڈی وی ڈی کی صورت میں فیسٹیول سیکریٹریٹ کے پاس ارسال کرنا چاہئے۔
6۔ ہر ڈی وی ڈی کے اوپر ایک ہی کاوش پیش کرنا چاہئے۔
7۔ موبائل فون کیمرے کے ذریعے فلمائی ہوئی کاوشوں کی شرکت میں کوئی حرج نہیں ہے۔
8۔ ان کاوشوں کے بیک اسکرین (یا بیک اسٹیج) مناظر اور تصاویر کلپس یا دیگر دستاویزات ارسال کرنا لازمی ہے جو جیوری کے مرحلے تک پہنچیں گی۔
9۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔
10۔ اگر کسی ادارے یا کمپنی یا گروپ نے فیسٹیول میں شرکت کی تو اسے ایک "شخص" بطور مالک متعارف کرانا پڑے گا۔
11۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو متعلقہ ذرائع ابلاغ اور پیچز پر، موصولہ کاوشوں کی نشر و اشاعت کا حق حاصل ہوگا۔

د) مسودہ نویسی کے ضوابط
1۔ مسودات کا حجم مختصر فلموں کے دورانئے - 30 صفحہ/منٹ - کے مطابق مختصر ہونا چاہئے۔
2۔ اقتباس شدہ کاوشوں کے ساتھ ماخذ اور خلاصہ پیش کرنا ضروری ہے۔
3۔ فیسٹیول میں زبان کی قید نہیں ہے اور شرکت کرنے والے دنیا کی کسی بھی زندہ زبان میں مسودہ لکھ سکتے ہیں۔
4۔ لازمی ہے کہ ارسال شدہ مسودے پر اس سے پہلے کوئی فلم نہ بنی ہو۔
5۔ مسودات کو WORD فارمیٹ قونٹ 14 میں ٹائپ شدہ اور صفحہ نمبر کے ساتھ ہونا چاہئے۔
6۔ شرکاء اپنے مسودے کی تین کاپیاں A4 ورق کی ایک طرف پر پرنٹ کریں اور جلد، شیرازہ بندی، سٹیپل اور کسی بھی قسم کی جلدبندی وغیرہ کے بغیر، ڈی وی ڈی کے ساتھ، فیسٹیول سیکرٹریٹ کے نام ارسال کریں۔
7۔ مسودے کا خلاصہ ایک صفحے پر پیش کیا جائے، اور خلاصے کا ٹائپ شدہ متن ڈی وی ڈی کے اوپر چھٹی شق میں مندرج کیا جائے۔
8۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔
9۔ اگر کاوش کے لکھاری ایک سے زیادہ ہوں یا شرکت کرنے والا کوئی ادارہ ہو تو ایک شخص کو بطور مالک متعارف کرایا جائے۔
10۔ ایک سے زیادہ لکھاریوں کی مشترکہ کاوش کو، جیتنے کی صورت میں، ایک ہی انعام دیا جائے گا۔
11۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو موصولہ - لکھاریوں کے نام کے ساتھ - مسودات سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہوگا۔

ھ‍) فیچر، دستاویزی فلموں اور انیمیشنز کے شعبے کے انعامات
1۔ ان تینوں شاخوں میں پہلا رتبہ حاصل کرنے والوں میں سے ہر ایک کو 20 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ ان تین شاخوں میں دوسرا رتبہ حاصل کرنے والوں میں سے ہر ایک کو 15 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ ان تین شاخوں میں تیسرا رتبہ حاصل کرنے والوں میں سے ہر ایک کو 10 ملین کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام تر شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

و) فلمی مسودات کے انعامات
1۔ فیسٹیول کی مسودہ نویسی میں پہلا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 10 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا
2۔ فیسٹیول کی مسودہ نویسی میں دوسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 7 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا
3۔ فیسٹیول کی مسودہ نویسی میں تیسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 5 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا
4۔ تمام شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (دوئم) شاعری کا شعبہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الف) شاعری کے شعبے
فیسٹیول کے شاعری کا شعبہ ذیل کی چار شاخوں میں منعقد ہوگا:
1۔ کلاسیکی شاعری، 2۔ آزاد شاعری/آزاد نظم 3۔ بچوں اور نوعمروں کی شاعری، 4۔ نوحہ سرائی
ب) شعبہ شاعری کے موضوعات
فیسٹیول کے شرکاء کی نظمیں اور نوحے درج ذیل موضوعات پر لکھے جائیں:
1۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کی حیات طیبہ کے مشترکہ جلوے
2۔ قیام عاشورا میں قرآنی احکامات کی دینی، اخلاقی اور سماجی جلوہ نمایاں
3۔ پیغمبر خاتم(ص) کے لائے ہوئے دین کی بقاء پر قیام عاشورا کے اثرات
4۔ امام حسین(ع) کی شان میں احادیث نبویہ(ص)
5۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے رابطے کے حوالے سے جذباتی اور محبت آمیز جملے
6۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے درمیان کوئی بھی مشترکہ موضوع۔

ج) شاعری کے شعبے کے ضوابط
1۔ شرکاء چار ذیلی شاخوں میں، شاعری کے کسی بھی سانچے میں شاعری کریں۔
2۔ فیسٹیول میں زبان کی قید نہیں ہے اور کاوشوں کی زبان دنیا کی کوئی بھی زندہ زبان ہو سکتی ہے۔
3۔ کوئی بھی شخص تمام شاخوں میں اور ہر شعبے میں زیادہ سے زیادہ 5 تخلیقات بھیج سکتا ہے۔
4۔ فن پاروں کی ترسیل کا ذریعہ فیسٹیول کا ای میل، ہوگا اور وصولی کا اعلان سیکریٹریٹ کی طرف سے رابطے کے ذریعے ہوگا۔
5۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔
6۔ موصولہ کاوشوں سے فائدہ اٹھانے کا حق اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے لئے محفوظ ہے۔

د) شعبۂ شاعری کے انعامات
1۔ ہر شاخ کا پہلا رتبہ حاصل کرنے والے کو 7 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ ہر شاخ کا دوسرا رتبہ حاصل کرنے والے کو 5 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ ہر شاخ کا تیسرا رتبہ حاصل کرنے والے کو 3 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (سوئم) تحریری کاوشوں کا شعبہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الف) تحریری کاوشوں کی شاخیں
تحریری کاوشوں کے مضامینِ مافیہ (Contents) کا حصہ دو شاخوں اور سانچوں میں منعقد ہوگا:
1۔ مقالہ 2۔ کتاب
ب) تحریری کاوشوں کے موضوعات
1۔ غیرمسلموں کو امام حسین(ع) سے روشناس کرانے کی روشیں۔
2۔ غیر مسلمانوں کو قیام عاشورا سے روشناس کرانے کی روشیں۔
3۔ غیر شیعہ مسلمانوں کو - قرآنی تعلیمات اور سیرت نبویہ(ص) کی روشنی میں - امام حسین(ع) سے روشناس کرانے کی روش۔
4۔ غیر شیعہ مسلمانوں کو - قرآنی تعلیمات اور سیرت نبویہ(ص) کی روشنی میں - قیام عاشورا سے روشناس کرانے کی روش۔
5۔ "انقلاب حسین ابن علی(ع)" کی - تاریخ میں - ظلم کے خلاف اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے - اٹھنے والی تحریکوں اور الہی ادیان و مذاہب کے زعماء اور پیروکاروں کے اعتقادات سے قانونی، اخلاقی اور روحانی نسبت
6۔ ماضی میں ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی تحریکوں کے سلسلے میں، غیر شیعہ اسلامی مکاتب میں امام حسین(ع) کے قیام کی مثالیت پذیری کی تشریح۔
7۔ "حضرت حسین ابن علی (ع)" کے تئیں الہی مذاہب اور انسانی مکاتب کے روحانی اور سیاسی عمائدین کی پیروی کے مثبت پہلؤوں کی تشریح۔
8۔ امام حسین (ع) اور عاشورا کو غیر مسلموں اور غیر شیعہ مسلمانوں سے متعارف کرانے کے "کامیاب تبلیغی تجربات" کی تشریح۔
9۔ غیر مسلموں اور غیر شیعہ مسلمانوں کو "امام حسین (ع)" اور عاشورا کی اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے تبلیغی، علمی، ثقافتی اور فنکارانہ فعالیت کے حوالے سے، روایتی اور جدید ذرائع ابلاغ کے تناظر، کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے۔
10۔ مغربی دنیا میں عاشورا کی تعلیمات و ثقافت کی تشریح اور فروغ کی حکمت عملیاں۔

ج) تحریری کاوشوں کے ضوابط
1۔ فیسٹیول میں زبان کی قید نہیں ہے اور اہلیان قلم اپنے مقالات اور کتابیں دنیا کی کسی بھی زندہ زبان میں لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔
2۔ فیسٹیول میں تمام اہلیان قلم اور مفکرین کی شرکت - خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، دین یا قوم سے ہی کیوں نہ ہو - بلا رکاوٹ ہے۔
3۔ مقالات اپریل 2021ع‍ سے پہلے کسی جریدے میں نہ چھَپے ہوں۔
4. کتابیں اپریل 2021ع‍ سے پہلے شائع نہ ہوئی ہوں۔
5۔ مقالہ - بشمول: خلاصہ، متن، نتیجہ اور مآخذ و حوالہ جات - کم از کم 3000 اور زیادہ سے زیادہ 8000 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔
6۔ کتاب کو کم از کم 14000 الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔
7۔ مقالات اور کتب کو WORD فارمیٹ میں فونٹ سائز: 14، میں ٹائپ ہونا چاہئے اور ان کی صفحہ بندی بھی لازمی ہے۔
8۔ شرکاء اپنے مقالے یا کتاب کے دو نسخے A4 ورق کی ایک طرف پر پرنٹ کریں اور جلد، شیرازہ بندی، سٹیپل اور کسی بھی قسم کی جلدبندی وغیرہ کے بغیر، ڈی وی ڈی کے ساتھ، فیسٹیول سیکرٹریٹ کے نام ارسال کریں۔
9۔ فیسٹیول میں شرکت کی تکمیل اور اس پر دستخط کرنا لازی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوگا کہ شرکت کرنے والا فیسٹیول کے تمام تر ضوابط سے پوری طرح متفق ہے۔
10۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔
11۔ اگر مقالے اور کتاب کے لکھاری ایک سے زیادہ ہوں یا شرکت کرنے والا کوئی ادارہ ہو تو ایک شخص کو بطور مالک متعارف کرایا جائے۔
12۔ ایک سے زیادہ لکھاریوں کی مشترکہ کاوش کو، جیتنے کی صورت میں، ایک ہی انعام دیا جائے گا۔
13۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو موصولہ - لکھاریوں کے نام کے ساتھ - کتب یا مقالات سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہوگا۔

د) شعبۂ مقالات کے انعامات
1۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والے تین علمی - تحقیقاتی مقالات میں سے ہر ایک 8 ملین تومان کے نقد انعامات سے نوازا جائے گا۔
2۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والے تین علمی - ترویجی مقالات میں سے ہر ایک کو 6 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والے تین علمی - تخصصی (Specialized) مقالات میں سے ہر ایک کو 4 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ انعام جیتنے والے مقالات کے علاوہ، ان مقالات کو بھی فیسٹیول کے مقالات کے عنوان سے شائع یا ذیلی کمیشنوں میں پڑھ کر سنایا جائے گا جو ضروری معیاروں پر پورے اترتے ہوں۔
5۔ تمام شرکت کرنے والوں کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ھ) شعبۂ کتاب کے انعامات
1۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والی کتاب کو 10 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ دوسرا رتبہ حاصل کرنے والی کتاب کو 8 میلین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ تیسرا رتبہ حاصل کرنے والی کتاب کو 6 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام شرکت کرنے والوں کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــ (چہارم) سائبر اسپیس کے لئے مواد کا شعبہ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الف) سائبر اسپیس کے لئے تیار کردہ مواد کے شعبے کی شاخیں
سائبر اسپیس کے لئے تیار کردہ مواد کا شعبہ تین شاخوں اور سانچوں میں منعقد ہوگا:
1۔ موشن گرافکس 2۔ پوڈکاسٹ 3۔ کلپس

ب) سائبر اسپیس کے لئے تیار کردہ مواد کے شعبے کے مقررہ موضوعات
1۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کی حیات طیبہ کی ترکیبی و تالیفی تاریخ
2۔ قیام عاشورا میں قرآنی احکامات کی دینی، اخلاقی اور سماجی جلوہ نمایاں
3۔ پیغمبر خاتم(ص) کے لائے ہوئے دین کی بقاء پر قیام عاشورا کے اثرات۔
4۔ امام حسین(ع) رسول اللہ(ص) کی احادیث و سیرت کی روشنی میں۔
5۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے رابطے کے حوالے سے جذباتی اور محبت آمیز جملے۔
6۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے درمیان کوئی بھی مشترکہ محتویات۔

ج) سائبر اسپیس کے لئے مواد کے شعبے کے ضوابط
1۔ موصولہ کاوشوں میں صراحت اور وضاحت کے ساتھ مذکورہ موضوعات پر توجہ دی گئی ہو۔
2۔ رسول اللہ(ص)، اہل بیت(ع)، ابتدائی خلفاء اور ازواج رسول(ص) کے چہرے دکھانا منع ہے۔
3۔ زبان کی قید نہیں ہے اور فن پاروں کی زبان دنیا کی کوئی بھی زندہ زبان ہو سکتی ہے۔
4- تمام کاوشوں کو ڈی وی ڈی کی صورت میں فیسٹیول سیکریٹریٹ کے پاس ارسال کرنا چاہئے۔
5۔ ہر ڈی وی ڈی کے اوپر ایک ہی کاوش پیش کرنا چاہئے۔
6۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔
7۔ کسی ادارے، کمپنی یا گروپ کےا تیار کردہ کام کے لئے ایک فرد کو مالک کے طور پر متعارف کرایا جائے۔
8۔ ان کاوشوں کے بیک اسکرین (یا بیک اسٹیج) مناظر اور تصاویر یا دوسری دستاویزات ارسال کرنا لازمی ہے جو جیوری کے مرحلے تک پہنچیں گی۔
9۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو متعلقہ ذرائع ابلاغ اور پیجز پر، موصولہ کاوشوں کی نشر و اشاعت کا حق حاصل ہوگا۔


د) پوڈکاسٹ شعبے کے انعامات
1۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 4 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ دوسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 3 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ تیسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 2 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام شرکت کرنے والوں کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ھ‍) موشن گرافکس اور کلپس کے شعبوں کے انعامات
1۔ پہلا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 10 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ دوسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 7 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ تیسرا رتبہ حاصل کرنے والوں کو 5 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام شرکت کرنے والوں کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (پنجم) مخصوص خیالات (آئیڈیاز) کا شعبہ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

الف) مخصوص خیالات (اسپیشل آئیڈیاز) کی تشریح
مخصوص خیالات (یا اسپیشل آئیڈیاز) کا شعبہ مختلف فنکارانہ شعبوں میں تمام فنکاروں کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ خاص اور خالص خیالات و نظریات کو فیسٹیول میں دکھانے کے قابل کسی فن پارے کی صورت میں، پیش کریں۔ مخصوص خیالات میں بصری فن پارے، تحریر، دستکاری، جدید اور روایتی فنون، اداکارانہ اور ڈیجیٹل فنکارانہ آثار، اور بہت کچھ شامل ہے۔ اسی بنا پر اس فیسٹیول میں تمام فنکارانہ شعبوں میں سرگرم عمل فنکاروں کی شرکت بلا رکاوٹ ہے اور فن پاروں کے ارسال میں اس حوالے سے کوئی قید نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس شعبے میں فیسٹیول سیکرٹریٹ کو - متعلقہ فنکارانہ شعبے کے روایتی ڈھانچے سے متعلق - مختلف [نئے] خیالات ملنے کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں، اگر کسی فن پارے کو جمع کرانے کے لئے مشورے کی ضرورت ہو تو اس سلسلے میں فیسٹیول سیکرٹریٹ اور فیسٹیول کے ماہرینِ فن جوابدہ ہوں گے۔

ب) مخصوص خیالات (اسپیشل آئیڈیاز) کے موضوعات
1۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کی حیات طیبہ کی ترکیبی و تالیفی تاریخ۔
2۔ قیام عاشورا میں قرآنی احکامات کی دینی، اخلاقی اور سماجی جلوہ نمایاں۔
3۔ پیغمبر اکرم(ص) کے دین کی بقاء پر قیام عاشورا کے اثرات۔
4۔ امام حسین(ع) رسول اللہ(ص) کی احادیث و سیرت کی روشنی میں۔
5۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے رابطے کے حوالے سے جذباتی اور محبت آمیز جملے۔
6۔ رسول اللہ(ص) اور امام حسین(ع) کے درمیان کوئی بھی مشترکہ محتویات۔

ج) مخصوص خیالات (اسپیشل آئیڈیاز) کے ضوابط
1۔ موصولہ کاوشوں میں صراحت اور وضاحت کے ساتھ شق ب میں مذکورہ موضوعات پر توجہ دی گئی ہو۔
2۔ رسول اللہ(ص)، اہل بیت(ع)، ابتدائی خلفاء اور ازواج رسول(ص) کے چہرے دکھانا منع ہے۔
3۔ جن فن پاروں میں موسیقی کا استعمال ہوتا ہے، ان میں شرعی حریم اور معیارات کو ملحوظ رکھنا لازمی ہے۔ بصورت دیگر موصولہ فن پاروں اور کاوشوں پر نظارت کرنے والی کونسل اس طرح کی کاوشوں کو جیوری کے مرحلے سے حذف کرسکتی ہے۔
4۔ فیسٹیول میں زبان کی قید نہیں ہے اور کاوشوں کی زبان دنیا کی کوئی بھی زندہ زبان ہو سکتی ہے۔
5۔ ارسال شدہ فن پاروں کے لئے مقررہ دورانیہ زیادہ سے زیادہ 40 منٹ ہونا چاہئے۔
6۔ تمام تحریری یا تصویری کاوشوں کو ڈی وی ڈی کی صورت میں فیسٹیول سیکریٹریٹ کے نام ارسال ہونا چاہئے۔
7۔ ہر ڈی وی ڈی کے اوپر ایک ہی کاوش پیش کرنا چاہئے۔
8۔ ابتدائی مرحلے میں اداکارانہ کاوشوں اور فنکاریوں کی امیجنگ اور ڈی وی ڈی نسخے کی ترسیل قابل قبول ہے۔
9۔ ان کاوشوں کے بیک اسکرین (یا بیک اسٹیج) مناظر اور تصاویر کلپس یا دیگر دستاویزات ارسال کرنا لازمی ہے جو جیوری کے مرحلے تک پہنچیں گی۔
10۔ ججوں کا ایک منتخب پینل جیوری کے مرحلے تک پہنچنے والے پرفارمنگ فن پاروں اور کاوشوں پر لازمی طور پر نظر ثانی کرے گا۔
11۔ منتخب فن پاروں اور کاوشوں کو، ادارتی کونسل کی صوابدید اور فیسیٹیول کی ضرورت کی صورت میں، اختتامی تقریب میں پیش کرنا ضروری ہوگا۔
12۔ جن کاوشوں کو فن (آرٹ) کے اکابرین کی کاوشوں سے اخذ کیا گیا ہے، یا اقتباس لیا گیا ہے، انہیں مصدر و ماخذ کے ذکر کے ساتھ پیش کرنا لازمی ہوگا۔
13۔ جن کاوشوں کو کسی گروپ نے تخلیق کیا ہے انہیں صرف ایک انعام سے نوازا جائے گا۔
14۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے اور اس کے خلاف دعوی کرنے کے نتائج کی ذمہ داری دعوی کرنے والے پر ہوگی۔

15۔ اگر کسی ادارے یا کمپنی یا گروپ نے فیسٹیول میں شرکت کی تو اسے ایک "شخص" بطور مالک متعارف کرانا پڑے گا۔
16۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو متعلقہ ذرائع ابلاغ اور پیجز پر، موصولہ کاوشوں کی نشر و اشاعت کا حق حاصل ہوگا۔

د) مخصوص خیالات (اسپیشل آئیڈیاز) کے انعامات
1۔ اس شعبے میں پہلا رتبہ حاصل کرنے والے تخلیق کار کو 10 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
2۔ اس شعبے میں دوسرا رتبہ حاصل کرنے والے تخلیق کار کو 7 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
3۔ اس شعبے میں تیسرا رتبہ حاصل کرنے والے تخلیق کار کو 5 ملین تومان کے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔
4۔ تمام تر شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفیکٹ دیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ عام قوانین و ضوابط ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

1۔ فیسٹیول کے پانچوں حصوں میں، دنیا بھر سے تمام قلم کاروں، فلم سازوں، پروڈیوسروں، اور افراد اور اداروں / گروپوں کی شرکت بلا رکاوٹ ہے۔
2۔ اتحاد بین المسلمین اور ادیان و مذاہب کے مقدسات اور علامتوں کی عدم توہین کا اصول، تمام کاوشوں اور فن پاروں میں ملحوظ رہنا چاہئے۔
3۔ دوسرے میلوں اور نمائشوں میں شرکت اور انعام کا حصول، اس فیسٹیول میں شرکت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔
4۔ فیسٹیول میں شرکت کا فارم بھرنا اور اس پر دستخط کرنا لازمی ہے اور اس کا مطلب فیسٹیول کے تمام قوانین و ضوابط سے اتفاق بھی ہوگا۔
5۔ رجسٹریشن اور فارم کی ترسیل ایمیل اور پوسٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔
6۔ فیسٹیول کے نزدیک شرکت کرنے کے فارم پر دستخط کرنے والا شخص ارسال شدہ کاوش کا مالک ہے۔
7۔ اگر کسی کاوش اور فن پارے کے مالکوں کی تعداد ایک سے زیادہ ہو تو ایک شخص کو مالک کے طور پر متعارف کرانا چاہئے۔
8۔ موصولہ نسخہ - بشمول فلم، اسکرپٹ، مقالہ وغیرہ - واپس نہیں کیا جائے گا۔
9۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اور عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کو متعلقہ ذرائع ابلاغ اور پیجز پر، موصولہ کاوشوں کی نشر و اشاعت کا حق حاصل ہوگا۔
10۔ فیسٹیول سیکریٹریٹ موصولہ کاوشوں اور فن پاروں کو بین الاقوامی سطح پر دکھانے کی غرض سے، مختلف زبانوں میں ان کے تراجم اور مختلف چینلوں میں ان کی نشر و اشاعت کا اہتمام کرے گا۔
11۔ فیسٹیول موضوع اور نظریات کے انتخاب نیز متعلقہ امور میں دینی اور مذہبی سوالات کا جواب دینے کے لئے شرکت کے خواہاں افراد اور فلم سازوں کو مشاورتی خدمات فراہم کرے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فیسٹیول ٹائم لائن ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔ دعوت کا اعلان: مورخہ 6 مارچ سنہ 2022ع‍ - امام حسین(ع) کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر
2۔ کاوشوں کی ترسیل کی آخری تاریخ: مورخہ 22 ستمبر سنہ 2022ع‍
3۔ کاوشوں کا جائزہ، رتبہ بندی کا فیصلہ کرنا، اور شرکاء کو مطلع کرنا: مورخہ 20 جنوری سنہ 2023ع‍
4۔ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد: عشرہ فجر یا مورخہ 20 فروری 2023ع‍

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کاوشوں کی ترسیل کے مراحل ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1۔ قوانین و ضوابط کا بغور مطالعہ اور رجسٹریشن فارم کی وصولی۔
2۔ فزیکل پوسٹ کے ذریعے مکمل شدہ اور دستخط شدہ فارم بمع سینما، تحریری کاوشوں، اور سائبراسپیس کے لئے فراہم ہونے والے مواد پر مشتمل ڈی وی ڈی کو سیکریٹریٹ کے نام ارسال کرنا۔
3۔ برقی پوسٹ (ایمیل) کے ذریعے مکمل شدہ اور امضاء شدہ فارم بمع شاعری کے شعبے کی کاوشیں سیکریٹریٹ کے نام ارسال کرنا۔
4۔ کاوشوں اور فن پاروں کی وصولی سے آگہی کے لئے سیکریٹریٹ سے فون یا ایس ایم ایس کے ذریعے استفسار۔
رجسٹریشن فارم حاصل کرنے کے لئے ذیل میں "ڈاؤن لوڈ" آپشن پر کلک کریں۔
"انا من حسین" ثقافتی-فنکارانہ فیسٹیول کا رجسٹریشن فارم

Download

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فیسٹیول کے ساتھ رابطہ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیکریٹریٹ کا پتہ: اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا –اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی - گلی نمبر 6 کا کارنر - اسلامی جمہوریہ بولوارڈ ۔ قم ۔ اسلامی جمہوریہ ایران۔

فیسٹیول کی ویب گاہ: arts.fa.abna24.com/p/im-from-hosein

سیل فون: 09122530366

فون: 32131320-025 (صبح 08:00 سے سہ پہر 14:00 تک)

ایس ایم ایس نمبر: 30008070900000

ایمیل: [email protected]

................................
110