اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

11 اپریل 2022

2:33:40 AM
1246858

عالمی یوم قدس کارٹون فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان

رمضان المبارک 1443 ہجری کے مقدس مہینے اور عالمی یوم القدس کے موقع پر "تیسرا عالمی یوم القدس بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول" منعقد ہونے جا رہا ہے۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رمضان المبارک 1443 ہجری کے مقدس مہینے اور عالمی یوم القدس کے موقع پر "تیسرا عالمی یوم القدس بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول" منعقد ہونے جا رہا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

تیسرا عالمی یوم القدس بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول

موضوع:
"معمول پر لانے کی غداری" اور "یوم نکبت کی ذلت"

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

یوم قدس یوم اسلام ہے۔ امام خمینی(رہ)

"منصفانہ طور پر، ہمارا کیریکچر بین الاقوامی معاملات میں سرگرم ہے، اور ہمیں اچھے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرنا ہوگا جو اس میدان میں کام کر رہے ہیں۔" امام خامنہ ای

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

رمضان المبارک 1443 ہجری کے مقدس مہینے اور عالمی یوم القدس کے موقع پر "تیسرا عالمی یوم قدس بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول" منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فیسٹیول کا اہتمام "اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا۔" نے "فلسطینی عوام کے اسلامی انقلاب کی حمایت کی کمیٹی" (اسلامی جمہوریہ ایران کی صدارت سے وابستہ)، "شہید فاضل سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (عراق)، "تیار الوفاء الاسلامی (بحرین)" ، "اسلامی انقلاب آرٹ سینٹر (ایران)" اور "اسلامی فن کی جامع سائٹ" کے باہمی تعاون سے کیا ہے۔

* موضوع:

چونکہ یہ فیسٹیول قابض حکومت کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی متکبرانہ کوششوں کے ساتھ جڑا ہے اور اس سال یوم قدس اور یوم نکبت بھی ساتھ ساتھ ہیں لہذا یہ فیسٹیول دو درج ذیل موضوعات میں منعقد کیا جائے گا:
1۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں بعض عرب رہنماؤں کی غداری
2۔ یوم نکبت کی ذلت (اسرائیل کے قیام اور فلسطینی عوام کے بے گھر ہونے کا دن)

* سیکرٹری:

ممتاز انقلابی مصور اور کارٹونسٹ "سید مسعود شجاعی طباطبائی" عالمی یوم قدس بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کے سیکرٹری ہیں۔

* ضابطہ:

1۔ ہر کارٹونسٹ مقابلے کے ہر عنوان میں زیادہ سے زیادہ 3 کاموں (کل 6 کام) کے ساتھ حصہ لے سکتا ہے۔

2۔ جمع کرائے گئے کارٹونز کا سائز A4 jpg فارمیٹ اور 300 dpi ریزولوشن میں ہونا چاہیے۔

3۔ تیار کرنے کی ٹیکنیک آزاد ہے۔

4۔ جمع کرائے گئے کارٹونز کا نام درج ذیل مثال کے مطابق انگریزی میں ہونا چاہیے:

ڈیزائنر کا نام اور فیملی نام - کام کا نمبر - موبائل فون نمبر (ملک کے کوڈ کے ساتھ)۔ جیسے:

Amir Amiri01-00989120000000.jpg

5۔ کارٹون فیسٹیول سیکرٹریٹ کو "اٹیچمنٹ" کی شکل میں ای میل کیے جائیں۔

6۔ شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا فارم بھرنا ہو گا اور کارٹونز کے ساتھ اپنی تصویر کو بھی ای میل کرنا ہو گا۔

7۔ سیکرٹریٹ فارم بھیجنے والے کو جمع کرائے گئے کارٹون کے مالک کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور اگر اس کے خلاف ثابت ہو جائے تو متعلقہ کام کو مقابلے سے ہٹا دیا جائے گا۔

8۔ کارٹونوں کو کسی دوسرے فیسٹیول میں پیش نہ کیا گیا ہو۔ اس شرط کی رعایت نہ کرنے کی صورت میں جمع کرائے گئے کام کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا اور ممکنہ انعام واپس لے لیا جائے گا۔

9۔ دونوں عناوین سے متعلق کاموں کو ایک ساتھ ججمنٹ کیا جائے گا۔

10۔ شرکاء کے کاموں کو کسی بھی طرح استعمال کرنے کا حق، فیسٹیول کے سیکرٹریٹ کے لیے محفوظ ہے۔

11۔ تمام شرکاء کو فیسٹیول میں شرکت کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

12۔ کارٹون بھیجنے کا مطلب مقابلہ کے قواعد کو قبول کرنا ہے۔

*انعامات:

پہلا شخص: اعزازی ڈپلومہ اور 1500 یورو۔

دوسرا شخص: اعزازی ڈپلومہ اور 1000 یورو۔

تیسرا شخص: اعزازی ڈپلومہ اور 700 یورو۔

* آثار بھیجنا:

1۔ جمع کرانے کی آخری تاریخ:

فیسٹیول سیکرٹریٹ کو کارٹون وصول کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2022 ہے۔

2۔ بھیجنے کا طریقہ:

شرکاء کو فیسٹیول کے ای میل ([email protected]) کے ذریعے اپنے "کارٹون"، "شمولیت فارم" اور "تصویر" بھیجنی ہو گی۔

Download

* سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں:

اگر آپ کے پاس کام جمع کرانے میں کوئی رائے، مشورہ، سوالات یا مشکل ہو، تو فیسٹیول سیکرٹریٹ سے درج ذیل طریقوں سے رابطہ کریں:

فون نمبر: 025-32131320 (صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کال کریں)

موبائل نمبر: 09122530366

ایس ایم ایس نمبر: 30008070900000

فیسٹیول کی ویب سائٹ: https://arts.fa.abna24.com/p/cartoon-quds-1443

ای میل: [email protected]

توجہ: فیسٹیول کا فارم حاصل کرنے کے لیے درج ذیل پی ڈی ایف ڈانلوڈ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242