اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
ہفتہ

9 اپریل 2022

5:20:55 PM
1246471

جامع مسجد سرینگر کے اندر آزادی کے حق میں نعرے بازی کے معاملے میں 13 افراد گرفتار

نماز جمعہ کے اختتام پر تقریباً ایک درجن افراد نے بھارت مخالف اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اگرچہ جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے رضاکاروں نے اس معاملے سے کنارہ کشی میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ میں بڑی تعداد میں اجتماع ہوا، تقریباً 24 ہزار افراد نے نماز جمعہ میں شرکت کی جو کہ کشمیر میں حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی نماز ہے۔ نماز جمعہ کے اختتام پر تقریباً ایک درجن افراد نے بھارت مخالف اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی شروع کر دی اگرچہ جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے رضاکاروں نے اس معاملے سے کنارہ کشی میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔ اس سلسلے میں نوہٹہ پولیس تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 124 اے اور 447 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ان افراد کی شناخت کے لئے تکنیکی ذرائع اختیار کئے گئے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں نعرے لگانے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں بعد میں مزید گیارہ افراد کو گرفتار کیا گیا جو جامع مسجد کے اندر اور گیٹ پر نعرے بلند کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ تمام نوجوانوں پر کالا قانون ’پی ایس اے‘ عائد کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242