اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

9 اپریل 2022

5:20:40 PM
1246467

حرم امام رضا ؑ میں علمائے دین پر ہوئے قاتلانہ حملے کی آغا حسن نے مذمت کی

آغا صاحب نے قاتلانہ حملہ میں شہید والے دو عالم دین کو خراج عقیدت پیش کیا اور دیگر مضروبین کی جلد شفا یابی کے لئے دعا کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام و المسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں حرم امام علی الرضا ؑ میں چند علمائے دین پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیش آئے سانحہ کو انقلاب اسلامی ایران کے روایتی دشمنوں کی مکروہ منصوبہ بندیوں کو ایک کڑی سے تعبیر کیا

آغا صاحب نے قاتلانہ حملہ میں شہید والے دو عالم دین کو خراج عقیدت پیش کیا اور دیگر مضروبین کی جلد شفا یابی کے لئے دعا کی۔

بھارت کی کچھ ریاستوں میں گوشت پر پابندی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بیف پر پابندی کا یہ جواز پیش کیا جاتا ہے کہ یہ ہندو دھرم میں مقدس جانور مانے جاتے ہیں لیکن بھیڑ بکریوں کے گوشت پر پابندی کا کوئی بھی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار ہر معاملے میں ہندوتوا کو ترجیع دیکر اپنے سیاسی مفادات کی آبیاری کر رہی ہے آغا صاحب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں اقلیت دشمن حالات پیدا کرنے کی کوششوں کا سنجیدہ نوٹس لے کیوں کہ یہاں آباد اقلیتیں روز بروز غیر محفوظ ہوتی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سناتھن دھرم کا گمراہ کن نعرہ لگاکر کئی بی جے پی لیڈر بر سر عام مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر رہے ہیں اور ہندو اکثریتی فرقے کو مسلمانوں کے وسیع قتل عام کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242