اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعہ

8 اپریل 2022

7:16:45 AM
1245861

بیلاروس نے بھی یوکرین میں اسپیشل آپریشن کر ڈالا

بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشنکو نے یوکرین میں اسپیشل آپریشن کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیلاروس کے صدر نے یوکرین میں موجود کچھ بلاروس کے شہریوں کو آزاد کرانے کے لئے اسپیشل آپریشن انجام دینے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر نے جمعرات کو کہا کہ یوکرین میں تقریبا سو شہریوں کو آزاد کرانے کے مقصد سے اسپیشل آپریشن انجام دیا ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق بیلاروس کے صدر کا کہنا تھا کہ اب یہ نوبت آ گئی ہے کہ ان کمبختوں نے ہمارے لوگوں کو، یعنی ہمارے ٹرک ڈرائیوروں کو جو یوکرین کی جھڑپوں سے پہلے وہاں موجود تھے، یرغمال بنا رکھا تھا۔

بیلاروس کے صدر نے اس آپریشن کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمارے 1500 ٹرک اور ٹریلرز کو ضبط کر لیا ہے اور ہمارے تقریبا سو ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے، میں یوکرین کو خبردار کرتا ہوں کہ ان افراد کی آزادی کے لئے ہم آپریشن شروع کر رہے ہیں اور ہم نے یہ آپریشن انجام بھی دیا۔

انہوں نے آپریشن کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ یہ آپریشن بغیر کسی کمی و بیشی کے انجام دیا گیا اور اگر یوکرین نے پھر ہمارے افراد کو یرغمال بنایا گیا تو مینسک دندان شکن جواب دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲