اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
اتوار

3 اپریل 2022

1:33:39 PM
1244243

بیلاروس کیخلاف کوئی بھی حملہ روس پر حملہ تصور کیا جاتا ہے: ماسکو

روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیلاروس کو روس کی بھرپور اور مکمل فوجی مدد حاصل ہے اور ماسکو بیلاروس پر کسی بھی حملے کو روس پر حملہ تصور کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق روسی صدارتی دفتر 'کریملن' کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم باہمی ذمہ داریوں کے تحت (دفاعی شعبے میں) پہلے اپنے اتحاد کے فریم ورک اور دوسرے اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے فریم ورک میں متحد ہیں اور قدرتی طور پر اس معاہدے کے کسی رکن خاص طور پر ہمارے قریبی اتحادی کے خلاف حملے کو روس پر حملہ کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

انہوں نے پیسکوف نے مزید کہا کہ روس اور بیلاروس ایک دوسرے کے لیے باہمی تعاون رکھتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں کوئی شک نہیں ہے۔

روس نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کو استنبول میں روسی اور یوکرائنی وفود کے درمیان مذاکرات کے بعد وہ شمالی یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کو نمایاں طور پر کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242