اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

2 اپریل 2022

9:17:56 AM
1243895

صدر انجمن شرعی شیعیان حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پیغام ماہ مبارک

میں جملہ مسلمین عالم کی خدمت میں رمضان المبارک کا ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہوں اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خدا کی طرف بازگشت کا ماہ مبارک رمضان الکریم ایک بار پھر اپنی بے پناہ رحمتوں اور عنایات کے ساتھ جلوہ افروز ہو رہا ہے میں جملہ مسلمین عالم کی خدمت میں رمضان المبارک کا ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہوں اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں یہ متبرک مہینہ مسلمانوں کے لئے ایک بے بدل الٰہی تحفہ ہے اور ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی اصولوں کے سانچے میں ڈالنے کی تربیت کا موقعہ فراہم کرتا ہے یہ اصلاح نفس، طہارت قلب ،جذبہ صبر و استقامت کے استحکام ،انسانی اخوت و ہمدردی کی تجدید ،خواہشات نفس کی مخالفت اور اللہ تعالیٰ کے سامنے خود سپردگی کا مہینہ ہے نزول قرآن ماہ مبارک کی عظمت کا درخشان پہلو ہے حدیث نبوی ؐ ہے کہ انتہائی بد بخت ہے وہ شخص جس نے رمضان المبارک کو پایا اور اپنے گناہوں کی بخشش نہ کروا سکا لہذا ماہ مبارک کے ایام کو غنیمت سمجھ کر اپنی آخرت سنوارنے کی فکر کی جائے نزول قرآن کے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کا اہتمام کیا جائے بلکہ قرآن مقدس کے معنی و مفاہیم اور فکر و پیغام کی طرف اپنے قلب و ذہن کو متوجہ رکھیں یہ مہینہ خاص طور پر محتاج و مساکین کی دل جوئی کا مہینہ ہے دور حاضرمیں کرہ عرض پر اسلام شریعت اسلامی اور مسلمانوں کے خلاف ایک زہر آلود مہم جوئی کا سلسہ جاری ہے ان حالات میں اپنے ایمان و عقیدے کو زندہ رکھےاور شریعت نوازی کا تجدید عہد دہرائے یہی ماہ مبارک کا فکر و فلسفہ ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ماہ مبارک کے فیوض و برکات سے استفادہ کی طاقت و توفیق عطا کریں کی خدمت میں حدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دنیاے بشریت کی امن و سلامتی کے لئے دعا گو ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242