اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

2 اپریل 2022

9:17:47 AM
1243892

پنڈت برادری کے بغیر کشمیر نا مکمل: وسیم رضا کشمیری

"کشمیر فائلز "مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش، پنڈتوں کی نقل مکانی میں عام کشمیریوں کا کوئی عمل دخل نہیں، نامساعد حالات میں پوری قوم متاثر ہوئی :اسلامی اسکالر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پنڈٹ برادری کو کشمیری سماج کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے نوجوان مذہبی اسکالر نے زور دیکر کہا کہ بہتر ہے فیلمی کہانیوں کو فیلمی دنیا تک ہی محدود رکھا جائے اور حکومت زمینی سطح پر پنڈتوں کی کشمیر واپسی کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھائے۔

جاری ایک بیان میں جامعۃ المصطفیٰ (ص)العالمیہ حوزہ علمیہ قم کے نوجوان اسلامی اسکالر وسیم رضا کشمیری نے ۱۹۹۰ ء کے دوران پیش آئے نامساعد حالات کے نتیجے میں پنڈت برادری کی نقل مکانی کو تاریخ کشمیر کا ایک سیاہ باب قرار دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ عام کشمیریوں کا پنڈتوں کی نقل مکانی میں کوئی عمل دخل نہیں رہا بلکہ آج بھی کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد روایتی انداز کے ساتھ مسلمانوں کے ہمراہ زندگی گزار رہے ہیں اور اکثر دیکھا گیا کہ جب بھی مسلم اکثریتی علاقے میں کسی پنڈت کی موت واقعہ ہوتی ہے تو آخری رسومات وہاں کے مسلمان انجام دیتے ہیں جو کشمیری مسلمانوں کی قدامت ، امن پسند اور حقانیت ایک بہترین مثال موجود ہے۔

انہوں نے کشمیر فائلز کو ماضی کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں دورائے نہیں کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی جس پر ہم سب غمگین ہیں تاہم نامساعد حالات کے نتیجے میں یہاں مسلمانوں اور سکھوں کی بڑی تعداد کو بھی مفادات پرست قوتوں نے قربانی کی بھینٹ بنایا۔ افسوسناک المیہ یہ ہے کہ مذکورہ فیلم میں کشمیریوں کی شبہ اور اصلی تصویر کو بگاڑنے کا کام انجام دیا گیا ہے جو انصاف اور انسانی اقدار کے منافی ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے مسائل کو ہندوستان بھر میں فرقہ وارانہ خطوط کی بنیادوں پر تقسیم کرنے کا ہتھیار نہیں بنانا چاہیے۔

عالمگیر روحانی پیشواء اور انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی اور مبلغ اسلام میرشمس الدین عراقی کی شان میں گستاخی اور ان کی شخصیات کو خراب کرنے کی حرکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے نوجوان مذہبی اسکالر نے کہا کہ تاریخی حوادث کو تور مروڑ کر پیش کرنے سے عوام کو وقتی طور منحرف کیا جاسکتا ہے جس سے حقیقت نہیں بدل سکتی۔ ان دو بزرگواران نے علم کے نور اور استدلال سے عوام کی رہنمائی کی اور حق کی دعوت کو عام کیا۔ دہشتگردوں کے ہاتھوں میں امام خمینی کی تصویر کو دکھانا اور میر شمس الدین عراقی کو ہٹلر سے شباہت دینا کئی چیزوں کی طرف اشارہ کرتا ہے اورلگتا ہے کہ فیلم بناتے وقت استعماری قوتوں کا عمل دخل اور ان کے مفادات کاخاص خیال رکھا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242