اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

2 اپریل 2022

9:17:37 AM
1243890

ہرات شہر کے شیعہ علاقے میں دہشت گردانہ دھماکے سے 18 شہید اور زخمی + تصاویر

ہرات کے شیعہ علاقے میں دہشت گردانہ دھماکے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہر ہرات کے شیعہ نشین علاقے جبریل قصبہ میں گزشتہ روز 3 اپریل 1401 جمعہ کو ایک دہشت گردانہ کارروائی کا مشاہدہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق،"سنگ گیرک" نامی کھیل کے اکٹھا ہونے افراد کے درمیان ایک بم دھماکہ کیا گیا۔
ہرات میں طبی ذرائع نے پانچ افراد کے شہید اور 13 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

بعض دیگر ذرائع ابلاغ نے جبریل قصبے میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد کی شہید اور 40 کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے جس کی سرکاری ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان حکام نے جبریل قصبے میں ہونے والے دھماکے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ہرات میں جبریل نامی قصبہ، ایک شیعہ علاقہ ہے جس کو ماضی میں بھی دسیوں بار دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242