اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

31 مارچ 2022

3:43:32 PM
1243370

اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان

حکومت طالبان کے وزیرخارجہ نےکہا ہے کہ ہم افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان کی عبوری حکومت کے وزیرخارجہ امیرخان متقی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ افغانستان کو دنیا کی حمایت کی ضرورت ہے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کرنے، اس کی زمینوں پرقبضہ کرنے اور اسے دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

طالبان حکومت کے وزیرخارجہ نے جمعرات کو چین کے تونشی شہر میں قطراورانڈونیشیا نیز افغانستان کے پڑوسی ممالک کے اجلاس میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ماضی کے مشکل حالات دہرائے جائیں ۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان تمام افغان عوام سے متعلق ہے اور ہم تمام پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

امیرخان متقی نے امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے اور افغانستان کے اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ملکوں سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی اپیل کی۔

طالبان حکومت کے وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کا انحصار ایکسپورٹ پرہے اوراس کے لئے پیسوں کی ٹرانزیکشن کی ضرورت ہے تاکہ اقتصادی توسیع کے میدان میں مدد مل سکے۔

طالبان حکومت کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ طالبان نے سیکیورٹی کے شعبے میں سنجیدہ قدم اٹھائے ہیں تاکہ پاکستان سمیت دیگرملکوں کی تشویش دور ہو لیکن اقتصادی میدان اور اقتصادی ترقی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمارے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں جو افغانستان کی اقتصادی سرگرمیاں جاری رہنے کا باعث بنا ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242