اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

31 مارچ 2022

3:43:20 PM
1243365

یوکرین، ملکی آئین میں تبدیلی کے لئے تیار

اسلوانیہ کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اپنا آئین تبدیل کرنے اور نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست واپس لینے کے لئے تیار ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کی جنگ کو چھتیس روز ہوگئے ہیں۔ روس کے صدرولادیمیرپوتین نے چوبیس فروری کو یوکرین یے خلاف فوجی آپریشن کا فرمان جاری کیا تھا اور یوکرینی فوجیوں کو ہتھیارڈالنے اوراپنے گھروں میں واپس آنے کی دعوی دی تھی۔

یوکرین اپنی سیکورٹی کی ضمانت کے لئے نیٹو کی رکنیت پراصرارکررہا ہے لیکن نیٹو نے روس اوریوکرین کے درمیان جنگ میں یوکرین کی صرف مالی اور اسلحہ جاتی مدد پراکتفا کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ اسلوونیا کے وزیراعظم یانز یانشا نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ، وزیراعظم ڈینیس شمیھال اوران کے دیگر ساتھیوں سے بات چیت کے بعد کہا کہ اس بات چیت میں یوکرینی رہنماؤں نے کہا ہے کہ جوواقعات و حالات پیش آئے ہیں اس کے بعد یوکرین آئین کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے ۔

اسلوانیہ کے وزیراعظم کے بقول ، یوکرینی رہنما مجوزہ آئین کو عوام کے سامنے پیش کرنے اور نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست واپس لینے کے موضوع پر ریفرنڈم کرانے کے لئے بھی تیار ہیں۔ اسلوانیہ کے وزیراعظم کے مطابق اس آمادگی کے ساتھ ہی یوکرین کے اعلی عہدیداروں نے اپنی سیکورٹی کی باقاعدہ قانونی ضمانت کا مطالبہ بھی کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ قانونی ضمانت یورپی یونین میں رکنیت حاصل کرنے سے حاصل ہوگی۔

یوکرین کے حکام چاہتے ہیں کہ انھیں انیس سو چورانوے میں عالمی طاقتوں کی جانب سے بوڈاپیسٹ سمجھوتے کے تحت جو ضمانت دی گئی تھی اس سے زیادہ مضبوط و پائیدارسیکورٹی ضمانت دی جائے ۔

دوسری جانب قزاقستان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے تمام شہریوں کو یوکرین سے نکال لیا ہے۔

قزاقستان کی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق رواں سال مارچ کے آغاز سے تیس مارچ تک اس ملک کے نو سو شہریوں کو یوکرین سے باہر نکالا جا چکا ہے اوراس میں سے سات سو تینتالیس افراد قزاقستان واپس آچکے ہیں ۔

کیف میں قزاقستان کے سفارتخانے نے یوکرین سے قزاقستانی شہریوں کو باہرنکالنے کی کارروائی مکمل ہوجانے کی تصدیق کی ہے۔

قزاقستان کے سفارت خانے نے رپورٹ دی ہے کہ انتیس مارچ کو کیف سے آخری فلائٹ کے ذریعے مزید ترپن شہری یوکرین سے باہرنکل گئے۔

قزاقستان کے سفارت خانے نے یوکرین میں اپنے کچھ شہریوں کی ممکنہ موجودگی کو مسترد نہیں کیا اتاہم اعلان کیا کہ ان افراد کے یوکرین سے باہر نکلنے کی درخواست کا انفرادی طورپر جائزہ لیا جائے گا ۔

............

242