اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

29 مارچ 2022

4:37:43 PM
1242863

بحر ہند میں ایران کی شمولیت سے آئی میکس 2022 بحری مشقوں کا آغاز

بحرہند کے ساحلی ملکوں کی مشترکہ بحری مشقیں آئی میکس 2022 آج سے ہندوستان کے ساحلی شہر گوا کے قریب شروع ہو گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی میکس 2022 میں، ایران، ہندوستان، بنگلادیش اور آسٹریلیا سمیت بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحری فوجوں کی تنظیم آیونز کے 14 رکن ممالک کی بحری افواج حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی بحریہ کے اسکوارڈن کمانڈر کموڈور فرھاد فتاحی نے بتایا ہے کہ تین رو‎ز تک جاری رہنے والی یہ مشقیں، دو مرحلوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشقوں کا پہلا مرحلہ ساحلی علاقوں اور دوسرا مرحلہ کھلے سمندر میں انجام پائے گا۔

کموڈور فرھاد فتاحی کا کہنا تھا کہ کھلے سمندروں میں اسپیشل ریسکیو آپریشن کی مشق کی جائے گی جو خود کئی مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران اس وقت بحر ہند کے ساحلی ملکوں کی بحری تنظیم آیونز کی سیکورٹی کمیٹی کا صدر بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242