اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

29 مارچ 2022

4:37:28 PM
1242858

حجاب پر پابندی کے خلاف مکتبۃ الزہرا ؑ کی طالبات کا احتجاجی جلوس

کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے عقائد کی تذلیل، آغا حسن

موں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے حوزہ علمیہ مکتبۃ الزہرا ؑکی طالبات نے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی جلوس بر آمد کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے حوزہ علمیہ مکتبۃ الزہرا ؑکی طالبات نے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی جلوس بر آمد کیا احتجاجی ریلی میں سینکڑوں طالبات کے ساتھ ساتھ حوزہ کی معلمات نے بھی شرکت کی حجاب پوش طالبات نے دینی معاملات میں حکومتی مداخلت کے روز افزوں واقعات بالخصوص تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا اور یہ تجدید عہد دہرایا کہ وہ ایک شرعی ذمہ داری کے عنوان سے ہر قیمت پر حجاب کی اسلامی روایت کو قائم و دائم رکھیں گے اور حجاب کی ترویج کے لئے مسلسل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید الموسوی الصفوی نے حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات کے احتجاجی مظاہرے کو دین و شریعت کے حوالے سے خواتین ملت کے احساس اور فکری بیداری کا عکاس قرار دیا آغا صاحب نے کہا کہ مسلمان احکام شریعت کے سلسلے میں کسی سرکاری عدالت کے فیصلے کے پابند نہیں مسلمان طالبات کو ایک دینی فریضہ سے روکنے کی عدالتی کاروائی ہمارے عقائد کی بدترین تذلیل ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے شریعت مخالف فیصلوں کے سد باب کا موثر ترین طریقہ کار یہ ہے کہ ہم سختی کے ساتھ اسلامی اصولوں پر کاربند رہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242