اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

28 مارچ 2022

3:47:29 PM
1242725

ایرانی جوہری معاہدہ انتہائی قریب ہے: فرانسیسی وزیرخارجہ

فرانسیسی وزیرخارجہ ژان ایو لیڈرین نے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ انتہائی قریب ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی وزیرخارجہ ژان ایو لیڈرین نے تاکید کی ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ انتہائی قریب ہے۔ دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فرانسیسی وزیرخارجہ نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ویانا میں متعدد ایسے مسائل موجود ہیں جن کا حل ڈھونڈنا ابھی باقی ہے تاہم ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ "جوہری معاہدہ" قریب الوقوع ہے۔ واضح رہے کہ ژان ایو لیڈرین نے گزشتہ روز بھی جاری ہونے والے اپنے بیان میں، امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد ایرانی نقصان کے مداوا سے متعلق مغربی ممالک کی بدعہدی کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد یورپی ممالک نے ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رکھا تھا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242