اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

28 مارچ 2022

3:47:12 PM
1242718

طالبان نے افغانستان میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی عاید کر دی

طالبان کی عبوری حکومت نے بی بی سی کی فارسی ، دری ، پشتو اور ازبک نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بی بی سی کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ بی بی سی کو اپنی نشریات مقامی چینلوں سے نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ گذشتہ کئی برسوں سے بی بی سی کے بعض پروگرام افغانستان کے مقامی ٹی وی چینلوں کے تعاون سے نشر ہو رہے تھے۔

آریانا نیوز ٹی وی چینل، بی بی سی فارسی کے بعض ٹی وی پروگراموں منجملہ ساٹھ منٹ پر مشتمل نیوز بولٹن، افغانستان میں نشر مکرر کے طور پر پیش کرتا تھا۔

افغانستان کا شمشاد اور آرزو ٹی وی چینل بھی بی بی سی کی پشتو اور ازبک سروس کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔

بی بی سی کے اعلان کے مطابق طالبان نے ابھی تک افغانستان میں بی بی سی کی نشریات کو ممنوع قرار دینے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242