اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

27 مارچ 2022

1:17:05 PM
1242605

طالبان فوجی مراکز میں بچوں کی موجودگی پر پابندی عائد

طالبان رہنما نے ایک فرمان جاری کر کے طالبان کی صفوں میں کم عمر بچوں کی شمولیت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ کا کہنا ہے کہ طالبان فوجی مراکز میں بچوں کی موجودگی فتنے اور طالبان گروہ کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کی صفوں میں کمسن بچوں کی شمولیت اندرونی و بیرونی حقلوں کی جانب سے ہمیشہ اعتراض کا باعث بنتی رہی ہے۔

طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ آخوند زادہ نے اتوار کے روز اپنے فرمان میں کہا ہے کہ کمسن بچے جسمانی ناتوانی کی بنا پر جہادی کاروائیوں میں حصہ لینے کا حق نہیں رکھتے۔ انھوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں سے لباس و ہتھیار واپس لے لئے جائیں گے۔

اس سے قبل طالبان کی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی وزارت نے بھی طالبان کی صفوں میں بچوں کو شامل نہ کرنے پر تاکید کی تھی۔ البتہ طالبان کی جانب سے فوج میں بھرتی میں افراد کے سن کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کی سابقہ حکومت کے قانون میں 18 سال سے کم عمر افراد کو کمسن شمار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242