اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
اتوار

27 مارچ 2022

1:16:56 PM
1242602

افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاج

افغانستان کے دارالحکومت میں درجنوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے دارالحکومت میں درجنوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے۔ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بند تھے۔ طالبان کے اس فیصلے کے خلاف دو درجن سے زائد طالبات نے دارالحکومت کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔

طالبات نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور ’’ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں‘‘ تحریر تھا۔مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے کابل کی کی شاپراہ پر چلتے رہے اور پھر منتشر ہوگئے تاہم اس دوران طالبان نے روک ٹوک نہیں کی۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو لڑکیوں کے اسکولوں کھولنے کے فوری بعد دوبارہ بند کردیئے گئے تھے تاہم طالبان نے اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242