اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : بھارتی ذرائع
اتوار

27 مارچ 2022

1:16:48 PM
1242599

کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک خطے میں امن ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر 70 سالوں سے ایک حل کا منتظر ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہو گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں سے مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کو پھر سے دہرایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیریوں سے ڈائیلاگ کئے بنا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر 70 سالوں سے ایک حل کا منتظر ہے، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن نہیں ہو گا اور اس کے لیے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242