اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
اتوار

20 مارچ 2022

1:58:32 PM
1240999

دی کشمیر فائلز فلم پر مسلمانوں کے ساتھ پنڈتوں نے بھی اعتراض کر دیا

تیکو نے کہا کہ اس فلم میں کشمیری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کہ غلط ہے، مجھے یاد ہے کہ حالات خراب تھے، کشمیری مسلمانوں نے کتنے پنڈت خاندانوں کو بچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لڑائی شروع ہونے کے بعد کشمیری پنڈتوں کے وادی چھوڑنے کی کہانی پر مبنی بالی ووڈ فلم دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ پنڈتوں نے بھی اعتراض کیا ہے۔

فلمساز اور ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کی فلم 1990 کی دہائی کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کو پیش کرتی ہے لیکن پنڈتوں کے رہنما سنجے تِکو جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی کشمیر نہیں چھوڑا، کہتے ہیں کہ فلم میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے وہ رونما ہوئےلیکن انہیں بہت بڑھا چڑھا کر اور اشتعال انگیز انداز میں دکھایا گیا ہے۔

تیکو نے کہا کہ اس فلم میں کشمیری مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کہ غلط ہے، مجھے یاد ہے کہ حالات خراب تھے، کشمیری مسلمانوں نے کتنے پنڈت خاندانوں کو بچایا۔

کشمیری بولنے والے ہندوؤں کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پنڈت کہا جاتا ہے، مسلمانوں اور پنڈتوں کی زبان، فن اور ادب یکساں تھے۔ یہاں تک کہ پنڈت اور مسلمان گھروں میں بچوں کے پکارنے کے نام ایک جیسے رکھتے تھے۔

دوسری جانب سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے ہندوستان کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1990 میں ہونے والے ان واقعات کی تحقیقات کرائے جس کے نتیجے میں کشمیر سے پنڈتوں کی نقل مکانی ہوئی۔ سنجے تِکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کی سنگین صورتحال کو سمجھنے کے لیے کمرشل فلم کی نہیں بلکہ صحیح تحقیقات کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242