اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

19 مارچ 2022

2:56:51 PM
1240820

یوکرین کے بڑے شہروں کے اطراف میں فریقین کے درمیان شدید لڑائی

روس یوکرین جھڑپیں چوبیسویں روز میں داخل ہو گئی ہیں اور دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے بڑے شہروں کے اطرف میں فریقین کے درمیان شدید لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایوانو فرانکی فسک شہر کے قریب یوکرین کے میزائیلوں کے ایک گودام کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اودیسا شہر کے قریب یوکرینی فوج کے انٹیلی جنس مرکز کو بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ماسکو میں روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کی جنگ میں یوکرینی فوج کے تقریبا ستر مراکز، تین ایس تھری ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس سسٹم اور بارہ ڈرون طیاروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ اسی دوران اطلاعات ہیں کہ یوکرینی فوج نے کسی انتباہ کے بغیر دونسک کو ماریوپول سے ملانے والے ایک پل کو دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔ جس سے عام شہریوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر یوکرینی فوجی کمانڈ نے کہا ہے کہ روسی فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ جنرل آندرے مور دوی چیف لڑائی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242