اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:41 AM
1239842

مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

تعزیت نامہ کا متن حسب ذیل ہے:

اناللہ واناالیہ راجعون

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لا سیدا شی

آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کے انتقال پر ملال کی خبر سے دلی صدمہ ہوا، آپ کی رحلت سے جہان تشیع کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ نے علوم و معارف اہلبیت علیہم السلام کی ترویج اور اہل علم کی خدمت و تربیت اور مومنین کی مدد میں اپنی عمر شریف کا بڑا حصہ گزارا ہے حقیقت یہ ہے کہ آپ نے دین اسلام اور مذہب حق کی بے لوث خدمت انجام دی ہےـ۔ جو قابل قدر ولائق ستائش ہےـ۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی کے سانحہ ارتحال پر ہم امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری ،علمائے کرام ،طلاب ذوی الاحترام ،حوزات علمیہ، ان کے مقلدین اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔یقیناً ان کی رحلت عالم اسلام کا ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ دعا ہے کہ خدائے متعال فقیہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242