اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:38 AM
1239841

ہندوستان میں المصطفی یونیورسٹی کے نمائندے کا آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

ہندوستان میں جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں جامعۃ المصطفی(ص) العالمیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین رضا شاکری نے آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
المصطفی یونیورسٹی کے نمائندے نے عالم ربانی، فقیہ صمدانی، اسوۂ علم و فقاہت، پاسبان دین و مذہب مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حاج آقای سید محمد علی علوی گرگانی کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آیت اللہ علوی گرگانی امام خمینی(رح) کے وفا دار ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی انقلاب اور دین کی راہ میں گزار دی ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری صاحب نے اپنے پیغام میں مقام معظم رہبری، المصطفی یونیورسٹی کے سربراہ، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اہلخانہ، حوزات علمیہ، گلستان کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت اور تسلیت پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا کل سہ پہر کو قم کے شہید بہشتی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گيا۔ مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا شمار قم کے مراجع میں ہوتا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242