اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:22 AM
1239836

روس نے اقوام متحدہ کے دفتر کی کہیں اور منتقلی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا

روس نے اقوام متحدہ کے دفتر کی کہیں اور منتقلی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے ایسے وقت اقوام متحدہ کے دفتر کے نیویارک سے منتقل ہونے کا مطالبہ دہرایا ہے کہ یوکرین کا بحران مزید گہرا ہو گيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ماسکو کا کہنا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے مربوط معاہدے کے برخلاف، روس سمیت کچھ ملکوں کے سفارتکاروں کے لئے بہت زیادہ مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔

یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک روس کے خلاف مغرب کی طرف سے 2 ہزار 778 نئی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں اور اس طرح روس کے خلاف مغربی ملکوں کی عائد کردہ پابندیوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 532 ہو چکی ہے۔

یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بہانے ماسکو کے خلاف مغربی ملکوں کی پابندیاں لاگو ہونے کے بعد اس وقت روس دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے خلاف مغرب نے سب سے زیادہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242