اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:22 AM
1239835

یوکرین داعشی دھشتگردوں کو روس کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہا ہے: روس کا دعویٰ

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین شام سے داعشی دہشگردوں کو خرید کر انہیں جنگ میں روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے خارجہ سکریٹری نے کہا ہے کہ کی ایف مغربی ممالک کی مدد سے داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کے عناصر کو جنگ کے میدان میں بھیج رہا ہے۔

روس کے خارجہ سکریٹری اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ کی ایف کا مغربی ملکوں کی مدد سے دہشتگرد عناصر کو جنگ میں شامل کرنے کا نیا رجحان سامنے آیا ہے اور اس وقت روس کی مسلح افواج جبہت النصرہ سمیت دوسرے دہشتگرد گروہوں کے عناصر سے لڑ رہی ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان دہشتگردوں کی نظر میں روسیوں اور یوکرینیوں میں کوئی فرق نہیں ہے انکی نظر میں دونوں فریق روسی ہیں۔

اس سے پہلے روس کی‌ بیرون ملک خفیہ سرگرمی کرنے والے ادارے ایس او آر نے کہا تھا کہ امریکیوں نے سنہ ٢٠٢١ کے آخر میں داعش‌ کے دسیوں دہشتگردوں کو شام کی التنف چھاؤنی بھیجا جہاں انہوں نے یوکرین جانے سے پہلے دہشتگردانہ کارروائی کی خاص ٹریننگ لی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق، کی ایف روس کے خلاف کارروائی کے بدلے میں مغربی ایشیا کے زرخرید فوجیوں پر دسیوں گنا خرچ کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242