اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:22 AM
1239834

اقوام متحدہ کی طرف سے 15 مارچ، اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کا دن مقرر

اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد کے دن کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 15 مارچ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی جس کے تحت اس دن کو ”اسلاموفوبیا کی روک تھام کا بین الاقوام دن“ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ قرارداد اسلامی ملکوں کی طرف سے پیش ہوئی اور ایران سمیت 5 ممالک اسے منظور کرانے میں پیش پیش رہے۔

ایران، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، اردن اور انڈونیشیا نے اس قرارداد سے مربوط مذاکرات کی ذمہ داری سنبھالی اور اسلاموفوبیا سے مقابلے پر زور دیا۔

اس قرارداد میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات اور تشدد کی مذمت کی گئی اور رواداری، تحمل وار صلح کے لئے بین الاقوامی سطح پر جد و جہد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد میں اقوام متحدہ سمیت دوسری بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسلاموفوبیا سے نمٹنے میں مؤثر طریقے سے آگاہی پیدا کریں اور اس دن کا باقاعدگی سے پاس و لحاظ رکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242