اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

16 مارچ 2022

11:57:01 AM
1239831

آیت اللہ علوی گرگانی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد علی علوی گرگانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی آیت اللہ الحاج سید محمد علی علوی گرگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام جاری کیا جو حزب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی الحاج سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر حوزہ علمیہ قم، انکے سبھی شاگردوں، عقیدت مندوں، مقلدین، خاص طور پر گلستان کے مؤمنین کو جنہیں اس بزرگ ہستی اور انکے والد محترم مرحوم آیت اللہ الحاج سید سجاد علوی سے خاص عقیدت رکھتے تھے، اسی طرح انکے خاندان اور بچوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اس عظیم مرجع نے انقلاب اسلامی کے مختلف واقعات اور ملک کے مسائل میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا، مقدس نظام کے حامی رہے اور قیمتی خدمات انجام دیں کہ جس کا انہیں ان شاء اللہ اجر ملے گا۔

خدائے متعال سے ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے اپنے پاک وطاہر اجداد کے ساتھ محشور ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242