اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

16 مارچ 2022

11:43:07 AM
1239811

آغا سید حسن موسوی کا آیت اللہ علوی گرگانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

آغا صاحب نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بلند پایہ عالم دین حضرت آیت اللہ علوی گرگانی کی سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شیعیان عالم بالخصوص حضرت ولی عصر ارواحنافداہ ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کی گرانقدر دینی و علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی جیسی روحانی اور تقویٰ شعار شخصیت شیعیان عالم کے لئے ایک الٰہی تحفہ تھے مرحوم نے دینی تصانیف کی شکل میں شیعیان عالم کے لئے ایک انمول سرمایہ چھوڑا ہے آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شیعیان عالم حضرت ولی عصر ارواحنافداہ، رہبر معظم امام خامنہ ای مد ظلہ العالی اور فقیہ عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی اور مرحوم کے پسماندگان اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242