اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

15 مارچ 2022

12:36:13 PM
1239332

آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے

عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی طویل علالت کے بعد دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علوی گرگانی طویل علالت کے بعد دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
آیت اللہ علوی گرگانی کے دفتر سے جاری کردہ بیان کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛


بسم الله الرحمن الرحیم
الذین تتوفیهم الملائکه طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنه بما کنتم تعملون
آج چند منٹ پہلے (ایران ٹائم 15:40) اور ڈاکٹروں کی ٹیم کئی دن کی تلاش و کوشش کے بعد، عالم باعمل، ہردل عزیز اور عالم تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی (قدس سرہ الشریف) دل کا دورہ پڑنے سے دار فانی کو چھوڑ کر دار ابدی کی طرف ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئے۔
اس ناقابل تلافی نقصان پر اپنے عزیز اور محبوب امام حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب (مدظلہ العالی)، علمائے کرام، حوزات علمیہ، ایران کے معزز عوام اور پوری دنیا میں مرجعیت کے دوستداران کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مرحوم مغفور کے تشییع جنازہ اور تدفین کی رسومات کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
دفتر حضرت آیت الله العظمی علوی گرگانی (رضوان الله علیه)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242