اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

14 مارچ 2022

2:41:37 PM
1239088

سعودی عرب میں مظلوم شیعوں کی پھانسی کے ردعمل میں اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا سخت بیان

آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں مظلوم شیعوں کے ایک گروہ کو اجتماعی پھانسی دینے کی افسوسناک خبر نے ہر سننے والے کے دلوں اور روحوں کو جلا کر رکھ دیا۔ یہ اجتماعی قتل عام، کسی بھی آڑ میں اور کسی بھی بہانے سے، ان قاتلوں کی وحشیانہ سفاکیت کو ظاہر کرتا ہے جو اپنے تخت کو بچانے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے کے لیے تیار ہیں، جیسا کہ وہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی وحشیانہ کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔


اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق، سعودی عرب کے 41 شیعہ مسلمانوں کو آل سعود کے ذریعے اجتماعی پھانسی دئیے جانے کے نئے جرم کے بعد، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں سعودی حکمرانوں کے مجرمانہ اقدامات کو " اجتماعی قتل عام" قرار دیا گیا ہے اور اسے یمن پر حملہ کرنے اور مجاہدین کا مقابلہ کرنے میں آل سعود کی بے رحم حکومت کی نااہلی قرار دیا گیا ہے۔

اسمبلی کے بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم


آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب میں مظلوم شیعوں کے ایک گروہ کو اجتماعی پھانسی دینے کی افسوسناک خبر نے ہر سننے والے کے دلوں اور روحوں کو جلا کر رکھ دیا۔

اس اجتماعی قتل عام کا عمل، کسی بھی آڑ میں اور کسی بھی بہانے سے، قاتلوں کی وحشیانہ سفاکیت کی نشاندہی کرتا ہے جو اپنے تخت کو بچانے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے کو تیار ہیں۔ گرچہ وہ پہلے بھی ایسی وحشیانہ حرکتوں کا ارتکاب کرتے آئے ہیں۔

آل سعود کی سفاک حکومت جو برسہا برس سے یمنی مردوں، عورتوں اور بچوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کے ذریعے قتل کر رہی ہے اور الہی مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے، چنانچہ اس نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا اور ذلت اور رسوائی کی ایک اور طوق اپنے گلے میں ڈال لی۔

راہ خدا میں لڑنے والے مجاہدین کے پاک جسموں کو مٹانے کے لیے اس طرح اجتماعی صورت میں بھانسی دینا دین خدا کے دشمنوں اور شیطانوں کا بزدلانہ کام ہے۔

خبیث النفس حکمران جن کے ہاتھ برسوں سے مظلوموں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، انہیں یہ شک نہیں ہونا چاہیے کہ ایک دن وہ بھی اس خون کے سمندر میں ڈوب جائیں گے اور زیادہ دیر نہیں لگے گی کہ پہلے وہ اپنی عزت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور پھر اپنے ناپاک زندگی سے۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی آل سعود کے اس ظالمانہ اور سفاکانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جلاد حکومت کے قائدین کو اسی دنیا میں جلد جہنم کی خبر دیتی ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے بلند درجات کے دعا گو ہیں، اور عربی-عبرانی-غربی سفاکوں کی مثلث کی نابودی کے متمنی ہیں۔


و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

10 شعبان المعظم 1443

.....................

242