اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعہ

11 مارچ 2022

8:18:15 PM
1238219

جنگ یوکرین کو طویل کرنے کی کوشش، غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی پیشکش

یوکرین کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جو غیر ملکی رضاکارانہ طریقے سے یوکرین میں روس کے خلاف جنگ کریں گے، انہیں وہ اس ملک کی شہریت دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز ایجنسی نے اس خبر کو نشر کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے گزشتہ مہینے غیر ملکی جنگجوؤں کا روس کے خلاف جنگ کی اپیل کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ کے معاون نے اس بارے میں کہا کہ جو غیر ملکی اس مقصد سے یوکرین آئیں گے اور رضاکارانہ طریقے سے اپنی خدمات دیں گے تو انہیں یوکرین کے بارڈر سیکورٹی اہلکار کی جانب سے خدمات کا کارڈ دیا جائے گا۔

فاکس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں آگے کہا کہ یوکرین کی جانب سے یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے کہ جب عالمی برادری سے فوجی مدد کے لئے مطالبے کا کوئی نتیجہ برآمد نہيں ہوا۔

یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ 27 فروری سے اب تک رضاکارانہ طریقے سے جنگ کرنے والے دنیا کے 52 ممالک کے 20 ہزار سے زائد افراد اپنا نام رجسٹرڈ کرا چکے ہیں۔

فاکس نیوز کے مطابق ڈینمارک کے وزیر اعظم نے بھی 27 فروری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ملک کے شہریوں کو یوکرین جانے اور روس کے خلاف جنگ کے لئے ترغیب دلائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242