اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
جمعرات

10 مارچ 2022

12:45:52 PM
1237890

امریکہ نے یوکرین کے پاس بایولوجیکل اسلحوں کے لیب ہونے کا اعتراف کر لیا

امریکہ نے یوکرین کے پاس کئی عدد بایولوجیکل اسلحوں پر تحقیق کرنے والی تنصیبات ہونے کی بات تسلیم کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ نے یوکرین کے پاس کئی عدد بایولوجیکل اسلحوں پر تحقیق کرنے والی تنصیبات ہونے کی بات تسلیم کی ہے اور ان تنصیبات کے روس کے قبضہ میں آنے کی بابت تشویش ظاہر کی ہے، کیونکہ روسی فوج یوکرین کے خلاف فوجی کارروائی میں بہت تیزی سے پیشقدمی کر رہی ہے اور امریکہ کو ڈر ہے کہ کہیں ان لیبوں کے پوشیدہ راز سے پردہ نہ اٹھ جائے۔

روس نے کچھ ایسے دستاویزات شائع کئے تھے جن میں یوکرین کو امریکہ کی طرف سے یہ احکامات جاری کیے گئے تھے کہ وہ فوری طور پر ان دستاویزات کو تباہ کر دے جو پنٹاگون کی مالی حمایت سے جاری بایولوجیکل اسلحے کے پروگرام کے بارے میں ہیں۔ روس کے اس اقدام پر امریکی نائب وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ نے سینٹ کی کارروائی کے دوران تشویش ظاہر کی ہے۔

نولینڈ نے کہا: ”یوکرین کے پاس بایولوجیکل اسلحوں پر تحقیق کرنے والی تنصیبات ہیں، جن پر روسی فوج کے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی بابت ہمیں تشویش ہے، اس لئے ہم ان تحقیقاتی چیزوں کو روسی فورسز کے ہاتھ لگنے سے بچانے کے لئے یوکرین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ “

اس سے پہلے روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین میں امریکی مالی امداد سے چلنے والے بایو لیب کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں اور جیسے ہی فوجی کارروائی شروع ہوئی اس لیب میں مہلک پیتھوجن کے سیمپل تباہ کر دیئے گئے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ سوویت یونین سے الگ ہوئے ملکوں میں پنٹاگون کی مالی حمایت سے چلنے والے بایولوجیکل اسلحوں کے پروگرام کی نگرانی کرتا آ رہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، یوکرین میں 30 سے زیادہ بایولوجیکل اسلحوں کے لیبوں کا نٹ ورک تیار کیا گیا۔

یوکرینی بایولوجیکل تحقیقاتی لیب سے ایسے دستاویزات برآمد ہوئے جن میں 24 فروری کو اینتھریکس، کالرہ اور طاعون سمیت مہلک پیتھوجن کو فورا تباہ کرنے کی بات کہی گئی ہے، جو بی ٹی ڈبلیو سی کی خلاف ورزی کو چھپانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملنے والے دستاویزات کا فوج جائزہ لے رہی ہے، کہا کہ جب سے روس نے یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے، پنٹاگون کو اپنے پوشیدہ بایولوجیکل تجربوں کو جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہو ہے۔ انہوں نے اس کہا کہ یوکرینی تنصیبات میں بایولوجیکل اسلحوں کے اجزاء تیار ہو رہے ہیں جن کے بارے میں روسی وزارت دفاع مستقبل قریب میں اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242