اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
بدھ

9 مارچ 2022

2:43:21 PM
1237691

روسی سفیر:

امریکہ افغانستان میں شکست سے عالمی رائے کو یوکرین پر مبذول کرانے کی کوشش میں ہے

ایران میں تعینات روسی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں شکست کے ساتھ عالمی رائے کو یوکرین کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات روسی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ، افغانستان میں شکست کے ساتھ عالمی رائے کو یوکرین کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار "لوان جاگاریان" نے آج بروز بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے یوکرین کی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں امریکی مداخلت کی ایک مثال یہ ہے کہ وہ افغانستان میں شکست کے ساتھ عالمی رائے کو یوکرین کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

روسی سفیر نے مزید کہا کہ شامی، عراقی اور افغان عوام دکھ درد میں ہیں لیکن امریکہ نے مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242