اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

9 مارچ 2022

2:43:05 PM
1237686

امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی کمپنیوں نے روس چھوڑ دیا

امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی کمپنیوں نے روس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس ملک میں اپنا کاروبار اور تجارت بند کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر ماسکو کے خلاف سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روسی تیل اور گیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ادھر امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی کمپنیوں نے روس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے اس ملک میں اپنا کاروبار اور تجارت بند کر دی ہے۔

ییل اسکول آف مینجمنٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں میں 300 سے زائد کمپنیاں روس چھوڑ چکی ہیں۔

اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق لگژری واچ برانڈ رولیکس نے بھی روس سے نکلنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میکڈونلڈز، پیزا ہٹ اور سافٹ ڈرنکس کی بڑی کمپنی کوکا کولا نے روس میں اپنی تجارت ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ادھر امریکا کی جانب سے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اس ملک میں تیل اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242