اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

8 مارچ 2022

8:29:16 PM
1237424

روس نے اپنے مخالف ملکوں کی فہرست جاری کر دی

روس نے کہا ہے کہ غیر دوست ممالک کی کمپنیوں اور افراد کے ساتھ تمام کاروباری اور تجارتی سودوں کے لیے اب حکومتی کمیشن سے منظوری لینی ہوگی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کے بحران کے تناظر میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں ماسکو نے اس کے خلاف اقدامات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

5 مارچ کو صدارتی حکم نامے کے بعد، یہ فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں روسی حکومت، کمپنیوں اور شہریوں کو عارضی طور پر غیر ملکی کرنسی کے قرضے روبلز میں ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مخالف ممالک کی فہرست میں البانیہ، انڈورا، آسٹریلیا، برطانیہ، یورپی یونین، آئس لینڈ، کینیڈا، مائیکرونیشیا، موناکو، نیوزی لینڈ، ناروے، جنوبی کوریا، سین مارینو، شمالی میسیڈونیا، سنگاپور، امریکہ، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے دنیا بھر کے ممالک کو ماسکو کے خلاف متحرک کرنے کی کوشش کی ہے تاہم امریکہ اور برطانیہ اب تک اس کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ چین، ہندوستان اور مشرق وسطیٰ کے ممالک نے روس کی مذمت سے پرہیز کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242