اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

6 مارچ 2022

4:53:26 PM
1236593

یوم ولادت حضرت امام حسین ؑ، قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں خصوصی تقریب

آغا سید حسن الموسوی نے امام عالی مقام کے سیرت و کردار کی وضاحت کی

نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں ایک شاندر جشن ولادت کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام قدیمی امام باڑہ حسن آباد میں ایک شاندر جشن ولادت کا انعقاد کیا گیا جس میں شاخہاے حوزہ جامعہ باب العلم کے سینکڑوں طلبا و طالبات کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سعید کی صدارت انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض توفیق حسین ملک نے انجام دئےآغا صاحب کے علاوہ جن معززین نے تقریب سعید سے خطاب کیا ان میں میرواعظ کشمیر کے نمائندہ مولانا عبدالرحمان شمس ، حجت الاسلام سید محمد حسین گریند اور مولانا خورشید احمد قانون گوشامل ہیں۔

آغا صاحب نے حضرت امام حسین ؑ کی سیرت و کردار کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان المعظم نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ ،کربلا کی خاتون آہن حضرت زینب الکبریٰ ؑ ،سید الساجدین حضرت امام زین العابدین ؑ، علمدار کربلا حضرت ابا الفضل عباس ؑ اور حضرت علی اکبر ؑ کا ماہ ولادت ہے ان برگزیدہ شخصیات نے حق و انسانیت اور پرچم اسلام کی سربلندی کے لئے تاریخ بشریت میں سب سے بڑے اور صبر آزما کردار و عمل کا مظاہرہ کیا اہلبیت نبوی ؐ ہر زمانے میں ستمگر اور باطل قوتوں کے لئے درد سر بنے رہے اہلبیت نبوی ؐ سے محبت و مودت بالخصوص مولا حضرت امام حسین ؑ سے منفرد عشق و وابستگی کے جرم میں لا تعداد مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے پشاور پاکستان میں خود کش حملے میں درجنوں نمازیوں کی شہادت کا سانحہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیا ن شہید آغا سید مہدی کی برسی پر 10 مارچ 2022 بروز جمعرات خصوصی تقریبات کا انعقاد امام باڑہ بڈگام سے متصل مسجد شریف میں کر رہی ہے جس میں شہید موصوف کو انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا جائے گا اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242