اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

3 مارچ 2022

4:20:07 PM
1235546

مغرب میں شیعت کے مقام کا جائزہ؛

استاد سید مقتدا حسینی ابہری کی یاد میں تقریب کا ہو گا انعقاد

یہ تقریب اور علمی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، امام علی سینڑ سوئٹزرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں پیروان اہل بیت(ع) کی دفاعی کمیٹی کے باہمی تعاون سے آنلائن منعقد کی جا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوگانو میں اسلامی مرکز امام علی(ع) کے بانی اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج سید مقتدا حسینی ابہری کی پہلی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

یہ تقریب اور علمی کانفرنس اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، امام علی سینڑ سوئٹزرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ میں پیروان اہل بیت(ع) کی دفاعی کمیٹی کے باہمی تعاون سے آنلائن منعقد کی جا رہی ہے۔
اس کانفرنس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے سربراہ آیت اللہ اختری، لرستان میں مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ احمد مبلغی، ادیان و مذاہب کے سربراہ حجۃ الاسلام نواب اور پارلیمنٹ میں ابہر شہر کے نمائندے حسن شجاعی کے علاوہ دیگر مقررین بھی حاضرین سے خطاب کریں گے۔
اس تقریب میں امام علی مرکز کے تازہ منظر عام پر آئے ہوئے "مذاہب میں یکجہتی" کے زیر عنوان جریدہ کی رونمائی بھی کی جائے گی۔
یہ تقریب بروز سنیچر 5 مارچ کو تہران ٹائم کے مطابق 13:30 بجے آغاز ہو گی۔
شائقین حضرات ذیل میں دئیے گئے ایڈرس کے ذریعے آنلائن تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں:
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ویبنار پیچ: https://vc.miu.ac.ir/ahl
عبرات ٹی وی: Abarat.tv

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242