اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

2 مارچ 2022

2:26:31 PM
1235143

واشنگٹن نے عید نوروز کو تاریخی تہوار کے طور پر تسلیم کر لیا

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی بلدیہ نے ایک قرارداد میں جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، عید نوروز کو ایک تاریخی و ثقافتی تہوار کے طور پر تسلیم کر لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی بلدیہ نے ایک قرارداد میں جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، عید نوروز کو تاریخی اور ثقافتی تہوار کے طور پر تسلیم کر لیا۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی بلدیہ نے ایک قرارداد میں جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، عید نوروز کو ایک تاریخی و ثقافتی تہوار کے طور پر تسلیم کر لیا۔

یکم مارچ کو منظور کی گئی اس قرار داد میں نوروز کو تین ہزار سالہ قدیمی جشن قرار دیا گیا ہے۔

واشنگٹن کی بلدیہ کی قرار داد میں آیا ہے کہ نوروز کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان، تاجیکستان، آذربائیجان اور دنیا کے دیگر علاقوں کے تیس کروڑ سے زائد لوگ مناتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ہجری شمسی سال کے پہلے دن یا بیس اور اکیس مارچ کو ایران، افغانستان، تاجیکستان، ترکمنستان، عراق، جمہوریہ آذربائیجان اور پاکستان و ہندوستان میں بھی نوروز کا جشن منایا جاتا ہے جبکہ ایران سمیت نو ملکوں میں اکیس مارچ کو اس جشن کے موقع پر عام تعطیل بھی کی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242