اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

2 مارچ 2022

2:26:22 PM
1235140

دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ

اوپیک پلس کے اجلاس کے موقع پر دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے بعد سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور بدھ کو کاروبار کے آغاز میں تیل کی قیمت ایک سو دس ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ۔ قیمتوں میں یہ اضافہ، ایک جانب یوکرین میں روسی پیشقدمی اور بعض ملکوں کی جانب سے روسی تیل کی فروخت پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا نتیجہ ہے تو دوسری جانب ویانا مذاکرات کے طول پکڑنے کے سبب عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی واپسی میں ہونے والی تاخیر ہے۔

تیل کی قیمت میں یہ ریکارڈ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تیل پیدا کرنے اور تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے مشترکہ گروپ اوپیک پلس کا اجلاس ہونے والا ہے جس میں، تیل کی پیداوار میں کمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے طریقہ کار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242