اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
ہفتہ

26 فروری 2022

1:37:30 PM
1233710

یوکرین کا دارالحکومت کیف میدان جنگ بن گیا ہے

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیف میدان جنگ بن گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

عالمی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روسی فوج نے چاروں طرف سے کیف کا محاصرہ کر لیا ہے جبکہ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے یوکرین کے شہر ملیتوپول کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

دوسری جانب بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی فوج یوکرین کے دارالحکومت میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلو میٹر دور پہنچ گئی ہے۔ تاہم یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیف میں موجود ہے اور ملک کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242