اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

23 فروری 2022

12:18:57 PM
1232697

یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے لئے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس فوری طورمزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اور سیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔ فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔

روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا جبکہ امریکہ، برطانیہ، جاپان اور آسٹریلیا نے روس کے اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242