اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

22 فروری 2022

6:59:23 PM
1232394

یوکرین کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

روس کی جانب سے دونیسک اور لوہانسک جمہوری ریاستوں کی آزادی کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل پایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی جانب سے دونیسک اور لوہانسک جمہوری ریاستوں کی آزادی کو سرکاری طور پر تسلیم کئے جانے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل پایا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رزمارڈی کارلو نے اعلان کیا ہے کہ یو این کے سیکریٹری جنرل دونیسک اور لوہانسک کے بارے میں روسی صدر کے فیصلے کو یوکرین کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی نیز اقوام متحدہ کے منشور کے منافی سمجھتے ہیں۔

انھوں نے یوکرین میں روسی فوج کی تعیناتی کو باعث افسوس قرار دیا اور تاکید کی کہ بحران یوکرین کا واحد حل مذاکرات ہیں اور اقوام متحدہ سرزمین یوکرین پر یوکرین کے اقتدار اعلیٰ کے کنٹرول کو تسلیم کئے جانے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کو روسی پارلیمنٹ دوما نے اپنے ملک کے صدر پوتن کو ایک مراسلہ ارسال کر کے یوکرین سے دونباس کی آزادی کو تسلیم کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242