اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

22 فروری 2022

6:59:09 PM
1232388

روسی پارلیمنٹ نے ملک سے باہر فوج بھیجنے کی اجازت دے دی

روس کے اراکین اسمبلی نے صدر ولادیمیر پوتین کو ملک سے باہر فوج کے استعمال کے لیے فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق روس کے ایوان بالا فیڈریشن کونسل نے روس سے باہر فوج کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے ولادیمیر پوتین کو متفقہ طور پر اختیار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کا اطلاق باغی علاقوں میں روسی فوج کی تعیناتی پر بھی ہوگا جہاں 8 سالہ تنازع کے دوران تقریباً 14 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

یورپ کے کئی رہنماؤں کا دعوی ہے کہ پوتین کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد روسی فوج مشرقی یوکرین میں باغیوں کے علاقوں کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

یوکرین اور اس کے مغربی اتحادیوں کا دعوی ہے کہ روسی فوج 2014 میں باغیوں کے ساتھ تنازع کے آغاز سے ہی مذکورہ علاقے میں لڑ رہی ہے۔

ادھر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کے 5 بینکوں اور 3 امیر ترین افراد پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا تھا۔

بورس جانسن نے اسے پابندیوں کا پہلا مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان تینوں ارب پتی افراد کے اثاثے منجمد کیے جاتے ہیں اور ان کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ برطانیہ کے تمام افراد اور اداروں کے ان سے کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242