اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

15 فروری 2022

1:55:45 PM
1229783

یوکرین میں جنگ کا تصور بھی قابل قبول نہیں: گوترش

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے یوکرین کے بحران کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گوترش نے کہا کہ یوکرین میں تباہی لانے والی ممکنہ لڑائی کا تصور بھی قابل قبول نہیں ہے، میرا پیغام صاف ہے اور وہ یہ کہ سیاسی حل کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، کی ایف میں اقوام متحدہ کی نمايندگی پوری طرح اپنا کام کر رہی ہے۔

مغربی ممالک اور نیٹو روس کے خلاف میڈیا کے ذریعہ ہوا بنا کر ماسکو کو کی ایف پر عنقریب حملے کا الزام لگا رہے ہیں اور خود مشرقی یوروپ میں اپنی سرگرمی بڑھا دی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو نے نیٹو کی سرگرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس کا کسی ملک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین کے صدر زلنسکی نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ روس بدھ کے روس یوکرین پر حملے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242